En

پاک چین دوستی کے اعنوان سے بچوں کے درمیان پینٹنگ مقابلے کا انعقاد

By Staff Reporter | Gwadar Pro Dec 31, 2021

اسلام آباد  (گوادر پرو) پاک چین دوستی نہ صرف اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں موجود ہے بلکہ دونوں ممالک کے نوجوانوں کے دلوں میں بھی  ہے۔ بچوں کی نظروں میں  سی پیک  روشن رنگوں میں ہے،ان کی چین اور  سی پیک سے محبت بے مثال ہے اور ہم ان نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو سرہاتے  ہیں جنہوں نے چین کے ساتھ عوام سے عوام  کی دوستی کے اپنے تمام رنگین خواب ہمارے ساتھ شیئر  کئے۔ یہ بات آل پاکستان چائنا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن (اے پی سی ایف اے) کے صدر  محمد اخلاق عثمانی نے سی پیک اور پاک چین دوستی  کے اعنوان سے پینٹنگ مقابلے کی یوارڈ   تقریب کے بعد گوادر پرو کو بتائی۔
پاکستان چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر پاکستان میں چینی سفارت خانے اور اے پی سی ایف اے کی جانب سے ایوارڈ دینے کی تقریب  منعقد ہوئی۔ تمام پینل نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی جس کو نوجوانوں نے تسلیم کیا ہے وہ حقیقی اور  یقینی  ہے۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے ایڈیشنل سیکرٹری مبشر توقیر شاہ  نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کی قابل اعتماد دوستی کا مظہر اور پاکستان کے لیے اعتماد کا ووٹ ہے۔  سی پیک ایک گیم چینجر ہے اور ہم پہلے ہی ان سماجی و اقتصادی فوائد کا مشاہدہ کر رہے ہیں جو اس سے پاکستان کو حاصل ہو رہے ہیں۔ اس مقابلے نے پاکستانی نوجوانوں کو پاک چین تعلقات کی مثالی نوعیت کے اپنے تصورات کا اشتراک کرنے کے ساتھ ساتھ دوستی کے بندھن کی سماجی و ثقافتی تفہیم کو بڑھانے کے لیے ایک بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔
اپنے  کلیدی خطاب میں  پاکستان میں چینی سفارتخانے کی وزیر پانگ چن شو نے پاکستانی نوجوانوں کو پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کی واضح مثال پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ رنگ برنگی پینٹنگز چین پاک سفارتی تعلقات  کے 70 سال کی تقریبات کا ایک شاندار تحفہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزید ثقافتی تبادلے اور تعاون اس دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔
اے پی سی ایف اے کی جنرل سیکرٹری فروا ظفر نے خاص طور پر اس بات کا تذکرہ کیا کہ نوجوانوں کے تبادلے اور دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے اور چینی طلباء کو پاکستان میں خوش آمدید کہنے کے لیے تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے۔
تقریب میں جیتنے والے طلباء کے نمائندوں نے حاضرین کے لیے اپنی پینٹنگز کی ترجمانی کی۔ طلباء نے بھی ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کیا اور خیالات کا تبادلہ کیا۔
 اس کے علاوہ  ایم او سی سید کاشف قطب، چین میں پاکستان کی سابق سفیر نغمانہ ہاشمی، پاکستان بھر کے سکولوں کے طلباء اور اساتذہ، چین اور ساؤتھ ایشین فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے دوستوں اور میڈیا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
اے پی سی ایف اے نے اس قومی پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا جس میں  کووڈ 19 کی وجہ سے اسکول بند ہونے کے باوجود گوادر سے پشاور تک 100 سے زائد طلباء نے حصہ لیا۔  9 سے 15 سال اور 16 سے 18 سال کے طلباء  کے  دو   گروپوں کیلئے مجموعی طور پر 20 انعامات پہلا، دوسر ا اور تیسر اانعام  حاصل کرنے والوں کے طور پر دیے گئے، چار تعریفی انعامات کے ساتھ تمام طلباء کو سرٹیفکیٹ  اور جیتنے والوں کو دیگر انعامات  دیئے گئے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles