En

پاکستانی نوجوانوں  کے اقدام عالمی سطح پر100 ایکسیلنس ایکشنز کی فہرست میں شامل

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jul 21, 2025

سوزہو (گوادر پرو) عالمی یوتھ ڈیولپمنٹ فورم (ڈبلیو وائی ڈی ایف) 2025 میں تین پاکستانی منصوبے "100 ایکسیلنس ایکشنز" کی فہرست میں شامل ہو گئے۔ ڈبلیو وائی ڈی ایف 14 سے 17 جولائی تک چین کے شہر سوزہو میں منعقد ہوا۔جس کا موضوع تھا "نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کر کے عالمی ترقی کی راہ ہموار کرنا"۔ اس میں دنیا بھر سے 100 سے زائد ممالک اور 17 بین الاقوامی اداروں کے نوجوان رہنما اور حکام شریک ہوئے تاکہ مستقبل کے لیے پائیدار حل تلاش کیے جا سکیں۔
عالمی یوتھ ڈیولپمنٹ کے لیے ایکشن پلان(اے پی جی وائی ڈی) ، جو آل-چائنا یوتھ فیڈریشن، اقوام متحدہ کی ایجنسیاں اور عالمی نوجوان تنظیموں کی مشترکہ کوشش ہے، نے ایسے جدت پسند منصوبوں کو تسلیم کیا جو اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے کے تحت کام کر رہے ہیں۔ 2022 سے اب تک اے پی جی وائی ڈی نے 63 ممالک کے 200 بہترین نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی پہلوں کو اعزاز دیا ہے، جن میں ماحولیاتی اقدامات، ڈیجیٹل جدت، غربت کے خاتمے اور جامع تعلیم شامل ہیں۔
اسکلستان کے بانی شیر شاہ خان نے اپنی "ایس ڈی جی امپیکٹ لیڈرز فیلوشپ" کے ذریعے پاکستان کی نمائندگی کی جو نوجوان پاکستانیوں کو کمیونٹی میں تبدیلی لانے کے لیے عالمی ترقیاتی اہداف کے مطابق تربیت دیتی ہے۔ خان نے کہا، ڈبلیو وائی ڈی ایف میں ہم نے پاکستان کے نوجوانوں کی AI، گرین اکانومی اور ثقافتی ورثے کی حفاظت میں صلاحیت دکھائی۔ اس پلیٹ فارم نے ہمیں اپنے اثرات کو بڑھانے کے لیے شراکت داریاں بنانے میں مدد دی۔ 
نامیرا عرفان  کے "فرام ارتھ ٹو فیبرک"اینیشیٹو نے مٹیاری، سندھ میں روایتی بلاک پرنٹنگ کو زندہ کیا ہے اور موسمیاتی بحرانوں سے متاثرہ خواتین کو بااختیار بنایا ہے۔ عرفان نے بتایا ہم ورثے کو محفوظ رکھتے ہوئے 50 سے زائد ہنر مند خواتین کے لیے روزگار پیدا کر رہے ہیں۔ عالمی حمایت سے ہم تربیت کو بڑھائیں گے، ای-کامرس برآمدات شروع کریں گے اور مٹیاری کو ثقافتی سیاحت کا مرکز بنائیں گے۔"
پاکستانی منصوبوں میں "ٹریش ہیز ویلیو" بھی شامل ہے، جو انٹرٹیک لیبارٹریز پرائیوٹ لمیٹڈ کا منصوبہ ہے۔ یہ پلاسٹک کے فضلے کو ماحول دوست ٹائلوں میں تبدیل کرتا ہے اور غیر رسمی فضلہ جمع کرنے والوں کے لیے روزگار فراہم کرتا ہے۔ اب تک اس پروگرام نے 10,000 کلو گرام سے زائد الیکٹرانک فضلہ اپ گریڈ کیا ہے اور 500 سے زائد گھروں اور چھوٹے کاروباروں کے لیے سولر انرجی اسٹوریج سسٹمز بنائے ہیں۔
پاکستان AI ہیکاتھون کی شریک بانی اور نیشنل ڈائریکٹر فراح گل راہوجہ نے بھی فورم کی "ایکسلیریشن ویک" میں ٹاپ 10 مقام حاصل کیا۔ فراح نے کہا چین کی روایت اور ٹیکنالوجی کا امتزاج متاثر کن ہے۔ میں AI کو پاکستان میں محروم طبقات کی ترقی کے لیے استعمال کرنے کی خواہشمند ہوں اور چین کے ترقیاتی تجربے سے سیکھنا چاہتی ہوں۔"
اے پی جی وائی ڈی جسے یونیسکو اور یونیسیف جیسی اقوام متحدہ کی ایجنسیاں تعاون فراہم کرتی ہیں، نوجوانوں کی قیادت میں حل کو عالمی سطح پر بڑھاوا دیتا رہتا ہے۔ یہ پاکستانی منصوبے ملک کی بڑھتی ہوئی پائیدار جدت کی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہیں۔ شیر شاہ خان کے الفاظ میں، "نوجوان پاکستانی یہ ثابت کر رہے ہیں کہ مقامی اقدامات کا عالمی اثر ہو سکتا ہے — چاہے وہ فضلہ کی ری سائیکلنگ ہو، ثقافت کی حفاظت ہو، یا ٹیکنالوجی کو مثبت مقصد کے لیے استعمال کرنا ہو۔"
فراح نے مزید کہا یہ شناخت صرف انعامات کے بارے میں نہیں بلکہ ایک اقدام کی کال ہے۔ ہم سب مل کر اپنی کمیونٹیز کے لیے نمایاں خدمات انجام دے سکتے ہیں۔" ایسے اقدامات کی قیادت کے ساتھ، پاکستان کے نوجوان ایک زیادہ پائیدار اور جامع مستقبل کی تشکیل کے لیے تیار ہیں۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles