En

راولپنڈی میں 45 نئی چینی الیکٹرک بسوں کا خیرمقدم

By Staff Reporter | Gwadar Pro Oct 22, 2025

راولپنڈی (گوادر پرو) راولپنڈی میں چینی ساختہ 45 نئی الیکٹرک بسیں پہنچا دی گئی ہیں جو 21 اکتوبر سے شہر کے 10 مختلف روٹس پر چلنا شروع ہو گئی ہیں
 یہ بسیں پنجاب بھر میں متعارف کروائی جانے والی 1,100 الیکٹرک بسوں کے بڑے منصوبے کا حصہ ہیں۔ ہر بس میں ایئر کنڈیشننگ، مفت وائی فائی، خودکار ٹکٹنگ سسٹم اور معذور افراد کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے لچکدار ڈیزائن موجود ہے۔ بسوں میں مسافروں کی حفاظت اور آرام کو بھی اولین ترجیح دی گئی ہے۔ پاکستان کے دیگر علاقوں میں بھی اسی طرز کے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔

 یہ نئی الیکٹرک بسیں راولپنڈی-اسلام آباد میٹرو بس سروس سے منسلک ہوں گی، جس سے شہریوں کو ایک آرام دہ اور سستی سفری سہولت میسر آئے گی۔

پنجاب ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے پبلک ریلیشنز آفیسر (PRO) شیراز نے گوادر پرو کو بتایا کہ تقریباً 200 چینی الیکٹرک بسیں پہلے ہی پنجاب کے 9 اضلاع میں چل رہی ہیں۔

  ان اضلاع میں میانوالی (15 بسیں)، وزیرآباد (15)، سرگودھا (33)، ساہیوال (16)، ڈیرہ غازی خان (24)، فیصل آباد (30)، پاکپتن (15)، لاہور (40) اور مظفرآباد (17) شامل ہیں۔ باقی بسیں جلد ہی صوبے کے دیگر اضلاع میں چلنا شروع ہو جائیں گی۔ اس سروس کا کرایہ صرف 20 روپے تجویز کیا گیا ہے تاکہ کم آمدنی والے افراد بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

 راولپنڈی میں کل 80 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ ابتدائی مرحلے میں 45 بسیں شہر میں پہنچی ہیں، جبکہ 15 بسیں گوجر خان روانہ کی گئی ہیں۔ راولپنڈی میں ان بسوں کی نگرانی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (PMA) کرے گی، جبکہ گوجر خان میں ان کی دیکھ بھال پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے سپرد ہو گی۔

  پی ایم اےکے جنرل مینیجر (آپریشنز) ؑعذیر شاہ کے مطابق اتھارٹی نے چارجنگ اسٹیشنز اور بس ڈپو کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ "یہ بسیں اگلے ماہ سے چلنا شروع ہو جائیں گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون کے تحت پی ایم اے کو میٹرو بس سروس کے لیے فیڈر بسیں چلانے کا اختیار حاصل ہے۔ "راولپنڈی، لاہور اور ملتان میں تمام چینی الیکٹرک بسوں کو  پی ایم اے مینج کرے گی، جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں ان کا انتظام پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی سنبھالے گی،" انہوں نے وضاحت کی۔
بس اسٹاپس کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ مسافروں کو بارش اور دھوپ سے بچانے کے لیے پناہ گاہیں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے تعمیر کی جائیں گی۔ "جیسے ہی بسیں سڑکوں پر آئیں گی، تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا ۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles