En

چین-پاکستان بچوں کی آرٹ نمائش، امن و دوستی کا پیغام

By Staff Reporter | Gwadar Pro Sep 3, 2025

اسلام آباد (چائنا اکنامک نیٹ) چین اور پاکستان کے بچوں کی مشترکہ پینٹنگ نمائش، جو ایک آرٹ مقابلے کی پیش کردہ تخلیقات پر مشتمل ہے، منگل کو پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں شروع ہوئی۔ یہ تقریب چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف جنگ اور دوسری عالمی جنگ میں فاشزم کے خلاف فتح کی 80ویں سالگرہ کی یاد میں منعقد کی گئی۔
 
 
 آؤ مل کر یاد کریں اور امن کی تصویر بنائیں کے عنوان سے منعقدہ اس نمائش میں بچوں  کے تیار کردہ 300 فن پارے شامل ہیں، جن میں پینٹنگز، خطاطی، کاغذی تراشے اور مصنوعی ذہانت سے تخلیق شدہ فن پارے بھی شامل ہیں۔ چین-پاکستان ایجوکیشنل اینڈ کلچرل انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام یہ نمائش پانچ روز تک جاری رہے گی، جس کے بعد اسے پنجاب یونیورسٹی لے جایا جائے گا تاکہ وسیع تر عوام تک رسائی حاصل کی جا سکے۔

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے اس نمائش کی تاریخی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب اُن عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کا موقع ہے جو امن، آزادی اور انسانی وقار کے لیے دی گئیں۔ انہوں نے کہااس مقابلے کے ذریعے ہم نئی نسل کو امن، دوستی اور اتحاد جیسے اہم موضوعات سے روشناس کرا رہے ہیں۔  


  پاکستان میں  چینی سفارتخانے کے ناظم الامور شی یوان چیانگ نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھاکہچین اور پاکستان نے فاشزم کے خلاف جنگ میں شانہ بشانہ کھڑے ہو کر عالمی امن میں اہم کردار ادا کیا۔ آج کے دور میں بھی ضروری ہے کہ دونوں ممالک یکجہتی سے کام لیتے ہوئے ایک مشترکہ مستقبل کی تعمیر میں حصہ لیں۔


نمائش میں امن کے علامتی عناصر جیسے کبوتروں، زیتون کی شاخوں، اور چین و پاکستانی بچوں کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے دکھایا گیا۔ تقریب میں تقریباً 200 مہمانوں نے شرکت کی، جن میں پاکستان کی پارلیمانی سیکریٹری برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت فرح ناز اکبر، قومی اسمبلی کی رکن ڈاکٹر شازیہ صوبیہ، اساتذہ، اور دونوں ممالک کے بچے شامل تھے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles