En

علی بابا پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں اپنی پوزیشن مستحکم کر رہا ہے

By Staff Reporter | Gwadar Pro Aug 29, 2025

 بیجنگ (گوادر پرو) علی بابا گروپ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں اپنی موجودگی کو مزید مستحکم کر رہا ہے۔ کمپنی موبائل ادائیگی کے حل، ای کامرس پلیٹ فارمز اور تجارتی سہولت فراہم کرنے والی خدمات کے ذریعے مقامی کاروباروں اور صارفین کی معاونت کر رہی ہے۔
 
 اس ماہ کے آغاز میں، علی بابا نے پاکستان میں "ٹریڈ ایشورنس 2.0" متعارف کروایا ہے، جو سپلائرز کو جدید مالیاتی آلات فراہم کر کے لاگت اور کریڈٹ کے خطرات کم کرنے میں مدد دیتا ہے تاکہ وہ اعلیٰ قیمت کے برآمدی آرڈرز حاصل کر سکیں۔ مئی میں، کمپنی نے پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے جامع آن لائن لاجسٹک سروسز کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد آپریشنز کو آسان بنانا، لاگت کم کرنا اور عالمی منڈیوں تک رسائی بہتر بنانا ہے۔


 علی بابا گروپ کی پبلک افیئرز کی ڈائریکٹر لیو ژوفی نے کہا کہ 2015 سے اب تک کمپنی نے پاکستان سمیت 10 ممالک اور خطوں میں مقامی ڈیجیٹل والٹس کے قیام کے لیے کام کیا ہے۔ ان والٹس کے ذریعے خوراک، لباس، رہائش اور نقل و حمل جیسے اہم شعبوں میں صارفین اور چھوٹے کاروباروں کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔


 پاکستان میں علی بابا کی ڈیجیٹل سرگرمیاں 2018 میں شروع ہوئیں، جب اس وقت کے اسٹیٹ بینک گورنر طارق باجوا نے بیجنگ کے سان یوان لی مارکیٹ میں کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی کا تجربہ کیا۔ باجوا نے موبائل ادائیگی کے ذریعے کشمش کا  پیکٹ خریدنے کے بعد امید ظاہر کی کہ جلد ہی ایسے جدید اقدامات پاکستانی صارفین اور تاجروں کے فائدے کے لیے دستیاب ہوں گے۔ کہ اینٹ گروپ کے چیئرمین جِنگ شیانڈونگ نے کہا کہ اسی سال، اینٹ گروپ نے پاکستان کے معروف موبائل والٹ ایزی پیسہ کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے علی پے کا مقامی ورژن متعارف کروایا، جو چینی ڈیجیٹل فنانس کی مہارت پاکستان میں لانے کا باعث بنا ۔

لیو نے مزید کہا اس وقت تقریباً 300,000 پاکستانی مصنوعات علی بابا کے پلیٹ فارمز پر درج ہیں، جن میں ٹیکسٹائل مصنوعات دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول زمروں میں شامل ہیں۔ ملک کے ای کامرس سیکٹر میں مضبوط ترقی کی صلاحیت دیکھتے ہوئے، علی بابا مقامی کاروباری افراد کو عالمی سطح پر اپنی موجودگی کو مضبوط بنانے کے لیے تکنیکی تربیت فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے ۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles