En

چین، پاکستانی کمپنی ای وو میں 10,000 ویں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حامل کمپنی بن گئی

By Staff Reporter | Gwadar Pro Aug 5, 2025

ای وو(گوادر پرو )پاکستانی تاجر علی کامران کی کمپنی نے چین کے صوبہ چی جیانگ کے شہر ای وو میں کاروباری لائسنس حاصل کر کے اسے 10,000 ویں غیر ملکی سرمایہ کاری والی کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ای ووکو "عالمی سپر مارکیٹ" کے طور پر جانا جاتا ہے۔

علی کامران کی کمپنی ای وو الوافیا بزنس کنسلٹنگ انفارمیشن کمپنی لمیٹڈ("Yiwu Al-Wafia Business Consulting Information Co., Ltd) کے قیام کے بعد،  ای وو میں اب تک دنیا بھر کے 160 سے زائد ممالک و علاقوں کی 10,000 کمپنیاں کام کر رہی ہیں، جو پانچ براعظموں میں پھیلے عالمی سرمایہ کاری کے نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔

علی چی جیانگ یونیورسٹی کے بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل اسکول آف میڈیسن میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، انہو ںنے مسکراتے ہوئے بتایا کہ ای وو میں کاروبار شروع کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا کیونکہ پورا کاروباری عمل بہت تیز اور آسان ہے۔" انہوں نے کہا اگرچہ میرا میجر میڈیسن ہے، میں یہاں مزید مواقع  تلاش کرنا چاہتا ہوں، یہ ایک سرحدوں سے آزاد کاروباری وادی ہے۔" بتایا گیا ہے کہ علی کی کمپنی بنیادی طور پر بزنس کنسلٹنگ کے شعبے میں کام کرتی ہے، اور نئے آنے والے غیر ملکی کاروباری افراد کو مارکیٹ ریسرچ، پالیسی کی تشریح اور دیگر خدمات فراہم کرتی ہے۔

 علی نے مزید کہا درحقیقت، تمام ضروری دستاویزات جمع کروانے سے لے کر کاروباری لائسنس ملنے تک کا پورا عمل صرف ایک دن میں مکمل ہو جاتا ہے۔ چین بین الاقوامی تجارت کے لیے بہترین جگہ ہے، اور میں دل کی گہرائیوں سے چاہتا ہوں کہ یہاں مزید غیر ملکی کاروبار کامیاب ہوں، اور ای وو کے مصنوعات دنیا بھر میں زیادہ آسانی سے برآمد ہوں۔

گزشتہ سال ہی ای وو میں 1,769 نئی غیر ملکی سرمایہ کاری والی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جس کی وجہ سے یہ چی جیانگ صوبے میں ہانگژو کے بعد پہلے نمبر پر آگیا۔

ای وو چین کا پہلا شہر تھا جس نے غیر ملکی سرمایہ کاری کی رجسٹریشن کے نظام میں اصلاحات کا آغاز کیا، جس سے طریقہ کار آسان ہوا اور انتظار کا وقت 15 دن سے گھٹ کر صرف ایک دن رہ گیا۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles