En

چین کی پاکستان میں نیٹ ایف ڈی آئی میں 90 فیصد اضافہ، 1.22 ارب ڈالر ہو گئی

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jul 20, 2025

اسلام آباد (گوادر پرو) پاکستان میں چین کی نیٹ فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (ایف ڈی آئی )مالی سال25- 2024میں 1.22 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جو کہ مالی سال24- 2023  کے 643.2 ملین ڈالر کے مقابلے میں 90.4 فیصد کا اضافہ ہے، یہ معلومات پاکستان کے اسٹیٹ بینک (ایس بی پی)نے جمعہ کو جاری کی ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی دستاویزات کے مطابق، جون سے جولائی 2025 کے دوران پاکستان کو چین سے 1709.8 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری موصول ہوئی جبکہ 485.5 ملین ڈالر باہر گئے، جس سے نیٹ انویسٹمنٹ 1224.3 ملین ڈالر رہی۔ مالی سال25- 2024 میں پاکستان کو تمام شراکت دار ممالک سے کل 2457 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی موصول ہوئی، جس میں سے 49.9 فیصد چین سے آئی، جس نے اسے پاکستان میں سب سے بڑے سرمایہ کاروں میں شامل کر دیا۔
مین لینڈ چین کے علاوہ، دیگر بڑے سرمایہ کاروں میں چین کا ہانگ کانگ 470.1 ملین ڈالر نیٹ ایف ڈی آئی کے ساتھ، متحدہ عرب امارات 283.1 ملین ڈالر، سوئٹزرلینڈ 203.3 ملین، برطانیہ 201.8 ملین، جنوبی کوریا 96.2 ملین، ملائیشیا 42.8 ملین، جاپان 40.1 ملین، امریکہ 30.5 ملین اور کویت سے 30.4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ۔
جون 2025، جو کہ مالی سال 2025 کا آخری مہینہ ہے، میں پاکستان کو چین سے 88.1 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی موصول ہوئی جبکہ 39.1 ملین ڈالر باہر گئے، جس سے نیٹ ایف ڈی آئی 49 ملین ڈالر رہی۔ اس مہینے میں پاکستان کو تمام شراکت دار ممالک سے کل 163.7 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی موصول ہوئی، جس میں سے 30 فیصد محض چین سے تھا۔
سیکٹر کی بنیاد پر، مالی سال25- 2024 میں پاور سیکٹر نے 1165.7 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی، جس میں سے 759.4 ملین ہائیڈل پاور میں شامل ہیں۔ یہ چین کے سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کے لیے سب سے اہم سیکٹرز میں سے ایک ہے۔ فنانشل سروسز سیکٹر نے 702.2 ملین ڈالر کی نیٹ ایف ڈی آئی حاصل کی، الیکٹریکل مشینری سیکٹر کو 176 ملین، آئل اور گیس ایکسپلوریشن سیکٹر کو 123.5 ملین، الیکٹرانکس کو 95.9 ملین، انفارمیشن ٹیکنالوجی کو 57 ملین، فوڈ سیکٹر کو 42 ملین، پیٹرولیم ریفائننگ کو 37.5 ملین اور ٹیکسٹائل سیکٹر کو 25.7 ملین ڈالر کی نیٹ ایف ڈی آئی ملی ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles