چین ،اکستانی طلباء کی کنفیوشس کلاس روم سمر کیمپ میں شرکت
چینگدو (گوادر پرو) سندھ کے کیڈٹ کالج پٹارو کا کنفیوشس کلاس روم سمر کیمپ چین کے شہر چینگدو میں واقع سچوان نرمل یونیورسٹی میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا
ثقافتی تبادلہ، اور نوجوانوں کے درمیان باہمی اعتمادی کے عنوان سے یہ 14 روزہ ثقافتی تبادلہ پروگرام (16 تا 29 جون) تک جاری رہا ۔ کالج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کیڈٹ کالج پٹارو کے 29 طلباء اور 3 اساتذہ نے ایک ساتھ شرکت کی۔
مختلف سرگرمیوں کے ذریعے طلباء نے روایتی چینی خطاطی، مارشل آرٹس اور شاعری جیسی سرگرمیوں میں حصہ لیا، جس کے ذریعے انہیں چینی ثقافت کی گہرائی اور خوبصورتی کو سمجھنے اور چین کے تاریخی ورثے اور جدید ٹیکنالوجی کی ترقی کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔
کیمپ میں زبان سیکھنے کی کلاسز، ثقافتی ورکشاپس اور مختلف مقامات کے دورے شامل تھے۔
طلباء نے ماسک بنانے اور شاعری کے سیشنز میں شرکت کی، اور چنگدو پانڈا بیس، جن لی قدیم گلی، اور سچوان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میوزیم جیسے اہم مقامات کی سیر کی۔
یہ سمر کیمپ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے فریم ورک کے تحت عوامی سطح پر رابطے کے ایک اہم اقدام کے طور پر منعقد کیا گیا، جو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے ثقافتی ہم آہنگی کے جذبے سے ہم آہنگ تھا۔
کالج کے مطابق اس پروگرام نے پاکستانی اور چینی نوجوانوں کے درمیان باہمی اعتماد، زبان سیکھنے کی صلاحیت، اور بین الثقافتی فہم میں اضافہ کیا۔
