En

کراچی سے کنمنگ تک،نویں چائنہ جنوبی ایشیا ایکسپو میں پاکستانی مصنوعات کی دھوم

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jun 20, 2025

کنمنگ(چائنا اکنامک نیٹ)چینی صارفین میں پاکستانی مصنوعات جیسے تازہ پھل، پنک ہمالیائی نمک، اور دستکاری کے سامان کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی رجحان کے ساتھ، زیادہ سے زیادہ پاکستانی کمپنیاں چائنہ-پاکستان اکنامک کاریڈور (سی پیک ) اور ایکسپو کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے چینی خریداروں تک رسائی حاصل کر رہی ہیں۔

اس سال کی نویں چائنہ-جنوبی ایشیا ایکسپو میں پاکستان کا پویلین نمایاں مقام پر واقع  ہے۔ کئی پاکستانی تاجروں نے پاکستان سے تازہ تیار کردہ اور مقامی مصنوعات براہِ راست لا کر نمائش میں پیش کیں۔ نمائش کنندگان کے مطابق، بہتر لاجسٹکس، موثر سمندری مال برداری، اور ہموار کسٹمز کلیئرنس نے پاکستانی مصنوعات کو چینی صارفین تک پہنچانا بہت آسان بنا دیا ہے۔

پاکستانی بزنس مین فیصل نے چائنا اکنامک نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب پاکستان سے چین سامان بھیجنا کافی آسان ہو گیا ہے۔کراچی سے چین کے کسی بھی شہر تک ہماری شپمنٹ 15 دنوں میں پہنچ جاتی ہے۔ ٹیرف کم ہیں اور کسٹمز کلیئرنس بھی آسان ہے۔ سب کو معلوم تھا کہ ہم ایکسپو میں حصہ لے رہے ہیں، اس لیے ہماری اشیا کو گوانگژو کے ہوانگپو اور تیانجن جیسے بندرگاہوں پر جلد کلیئر کر دیا گیا۔ حقیقت یہ ہے کہ اس سال معیشت میں بہتری کے آثار ہیں، اور مجھے امید ہے کہ فروخت پچھلے سال سے بھی بہتر ہو گی۔ 

ایک اور تاجر نے کہاکی کہ چین کو مصنوعات بھیجنا مشکل نہیں ہے  ہم سمندری راستے سے مال بھیجتے ہیں۔ ہر طرف سے تعاون مل رہا ہے، اور منتظمین اور مقامی حکومت نے ہر چیز کو اچھی طرح منظم اور ہموار بنا رکھا ہے۔ 

قیمتی پتھروں اور جیڈ کے تاجر عالم نے کہا اگر میرے پاکستانی بھائی چین میں کاروبار کرنے کا سوچ رہے ہیں تو میرا مشورہ ہے کہ وہ چینی صارفین کی پسند و ناپسند کو اچھی طرح سمجھیں۔ مثال کے طور پر، ہم میں سے اکثر شاید 'پائسس' کے نشانات یا جیڈ کے پیچھے موجود ثقافتی مفاہمت کو مکمل طور پر نہ سمجھتے ہوں۔ اگر ہم اپنی مصنوعات کو مقامی ذوق اور روایات سے ہم آہنگ نہیں کر پاتے تو مارکیٹ میں داخل ہونا مشکل ہو جائے گا۔ 

اس سال کی چائنہ-جنوبی ایشیا ایکسپو میں 73 ممالک، خطوں، اور بین الاقوامی تنظیموں نے شرکت کی، جب کہ 2,500 سے زائد اداروں نے اپنی مصنوعات کی نمائش کی۔ 2013 میں پہلی بار منعقد ہونے والی اس ایکسپو نے غیر معمولی ترقی کی ہے  نمائش ہالز کی تعداد 6 سے بڑھ کر 16 ہو گئی ہے، جب کہ کل نمائش کی جگہ 50,000 مربع میٹر سے بڑھ کر 160,000 مربع میٹر ہو چکی ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles