رمضان ریلیف،کوئٹہ کے 200 خاندانوں ضروری غذائی امداد تقسیم
کوئٹہ(گوادر پرو)رمضان المبارک کے جذبے کے تحت مقامی خیراتی رضاکاروں نے 25 مارچ کو کوئٹہ بھر میں 200 غریب خاندانوں میں ضروری غذائی اجناس اور امداد تقسیم کی جس سے مقدس مہینے کے دوران خوراک کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملی۔
ہر امدادی پیکج میں چاول، آٹا، کھانا پکانے کا تیل، پھلیاں، چینی اور پاڈر دودھ کے دو ڈبے شامل تھے جو ایک مہینے تک چھ افراد کی فیملی کا پیٹ پالنے کے لیے کافی تھے۔ اس اقدام کا مقصد بلوچستان میں کمزور برادریوں کی مدد کرنا ہے۔
رضاکار ٹیم کے سربراہ ما بن نے کہا ہے کہ کسی کو بھی بھوکا نہیں رہنا چاہیے، خاص طور پر رمضان میں۔ اس سال ہم نے گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور سندھ میں 1800 خاندانوں تک رسائی کے لیے اپنی کوششوں کو وسعت دی ہے۔ ہمارے کمیونٹی باورچی خانے بھی روزانہ سینکڑوں لوگوں کی خدمت کرتے ہیں، جن میں یتیم اور ضرورت مند بھی شامل ہیں۔
خوراک کی تقسیم کے ساتھ ساتھ پاکستان کمیونٹی کچن انیشی ایٹو اسلام آباد میں 200، سندھ میں 600 اور رمضان کے دوران 9 یتیم خانوں کے لئے باقاعدگی سے رات کا کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔
مقامی لوگوں نے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ایک مستفید بلال نے کہا کہ مشکل وقت میں اس طرح کی مہربانی ہمیں امید دیتی ہے۔
چین پاکستان یوتھ ایکسچینج کمیونٹی (سی پی وائی ای سی)نے پاکستان میں جاری انسانی ہمدردی کے پروگراموں کے ایک حصے کے طور پر امدادی کوششوں میں تعاون کیا ۔ رمضان کے جاری رہنے کے ساتھ ہی آرگنائزر نے پاکستان بھر میں غریب خاندانوںکے ساتھ یکجہتی کو مضبوط بنانے کے لئے مزید تعاون کا وعدہ کیا۔
