En

چینی سفیر کی جانب سے ہلال احمر پاکستان کو ہنگامی امداد کا عطیہ

By Staff Reporter | Gwadar Pro Mar 21, 2025

اسلام آباد (گوادر پرو)پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے بدھ کے روز چین کی ریڈ کراس سوسائٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو ہنگامی نقد امداد فراہم کی۔ تقریب میں پاکستان کی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ ، پاکستان ہلال احمر سوسائٹی کی چیئرپرسن فرزانہ نائیک اور چینی سفارت خانے کی طرف سے منسٹر-قونصلر سو ہینگتیان نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےچینی سفیر نے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور بلوچستان میں ٹرین ہائی جیکنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والے متاثرین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا، سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔ زخمیوں کو علاج معالجے کی فراہمی اور اس کے بعد کے معاملات سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کے لیے چین کی ریڈ کراس سوسائٹی نے ہنگامی نقد امداد فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔

آمنہ اور فرزانہ نے چین کی مدد کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس نازک لمحے میں چین کی غیر متزلزل حمایت سے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہے۔ یہ حمایت دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ دوستی کو مکمل طور پر ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے زیادہ سے زیادہ تاثیر کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ کوششوں کے لیے فوری طور پر چینی امدادی فنڈ مختص کرنے کا وعدہ کیا۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles