En

چینی قونصلیٹ کراچی کا گوادر کے 2000 سیلاب متاثرین کے لیے راشن کا عطیہ

By Staff Reporter | Gwadar Pro Mar 20, 2024

گوادر (گوادر پرو) کراچی میں تعینات چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے گوادر کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے انسانی ہمدردی پر گوادر شہر میں سیلاب سے متاثرہ 2000 خاندانوں کے لیے ضروری اشیائے خوردونوش (راشن) پہنچا دی ہیں۔


راشن میں آٹے کے تھیلے اور کوکنگ آئل پر شامل ہے۔ 18 مارچ (پیر) کو بذریعہ سڑک گوادر پہنچنے والی کھیپ کو چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی گوادر کی ضلعی انتظامیہ کے حوالے کرے گی۔

رواں ماہ کے شروع میں طوفانی بارش کے بعد، سی او پی ایچ سی نے 1000 مقامی خاندانوں میں کھانا بھی تقسیم کیا۔ کراچی میں تعینات چینی  قونصلر جنرل یانگ یونڈونگ نے ڈی سی گوادر کو لکھے گئے خط میں گوادر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور رواں ماہ کے اوائل میں ہونے والی غیر معمولی بارش کے پیش نظر اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ چین پچھلے کچھ سالوں سے گوادر میں خوراک کا باقاعدہ سپلائر ہے۔

14 مارچ کو چینی حکومت نے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ (کے پی) میں بارش سے متاثرہ علاقوں کے لیے پاکستان کو 100,000 ڈالر کی ہنگامی امداد بھی فراہم کی۔ بلوچستان اور کے پی کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں چینی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی ہنگامی امداد کے لیے وزارت خارجہ میں عطیہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ چینی حکومت کی جانب سے سفیر جیانگ زیڈونگ نے 100,000 ڈالر کی ہنگامی نقد امداد پاکستان کے سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی کے حوالے کی۔

مستقبل قریب میں کراچی میں چینی قونصلیٹ جنرل کے ذریعے  5000,00یوآن کی اضافی امداد فراہم کی جائے گی۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles