En

گوادر بندرگاہ سے ادویات لے جانے والے 30 کنٹینرز کی برآمد شروع

By Fatima Javed | Gwadar Pro Aug 22, 2023

گوادر (گوادر پرو ) گوادر پورٹ سے رواں ماہ فارماسیوٹیکل خام مال سے بھرے 30 کنٹینرز چین برآمد کئے جائیں گے۔ جنوبی امریکہ اور افریقہ سے درآمد کیا جانے والا مواد گوادر میں کمپنی کے صنعتی پارک میں پروسیسنگ کے بعد چینی ہینگنگ ایگریکلچر گروپ کی جانب سے برآمد کیا جائے گا۔
 

گوادر پرو سے گفتگو کرتے ہوئے کمپنی کے سی ای او اینڈی لیاؤ نے کہا کہ پہلے وہ چین کو فارماسیوٹیکل خام مال کے 30 کنٹینرز برآمد کرتے تھے، اب ان میں اضافہ کرتے ہوئے ہر ماہ مجموعی طور پر 60 کنٹینرز برآمد کیے جائیں گے۔
"ہم بی آر آئی اور سی پیک کے ساتھ منسلک ہونے کے لئے فعال طور پر حصہ لے رہے ہیں. ہمارا منصوبہ ہے کہ اس سال کے آخر تک

برآمدات کو 150 کنٹینرز ماہانہ تک بڑھایا جائے۔
  ایلو ویرا کی کاشت، زرعی مصنوعات کی پروسیسنگ اور برآمد کے ساتھ ساتھ مویشی پروری میں مہارت رکھنے والا زرعی گروپ پہلے ہی گوادر ساؤتھ فری زون میں اپنا پروسیسنگ یونٹ اور نارتھ فری زون میں ایک زیر تعمیر فیکٹری قائم کر چکا ہے۔
لیاو گوادر میں اپنے مستقبل کے بارے میں پرامید تھے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مقامی افراد تکنیکی تعلیم حاصل کریں تاکہ وہ گوادر میں کام کرنے والے سرمایہ کاروں کی مدد کرسکیں، انہوں نے مزید کہا کہ فری زون میں فیکٹری اور

پروسیسنگ یونٹ تمام گوادر میں مقامی عملہ چلا رہا ہے۔
 کمپنی کے سربراہ نے کہا کہ چینی سرمایہ کار گوادر میں کامیاب منصوبوں بالخصوص سی پیک اور متعلقہ شعبوں میں شامل منصوبوں کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles