En

اسلام کوٹ ، تھر بلاک ون منصوبے کے تحت کرکٹ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش

By Staff Reporter | Gwadar Pro Aug 20, 2023

اسلام آ باد ( گوادر پرو ) تھر بلاک ون انٹیگریٹڈ انرجی پراجیکٹ نے اسلام کوٹ تھر میں ماروی کرکٹ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا ہے۔ سینو سندھ ریسورسز لمیٹڈ (ایس ایس آر ایل) نے 17 اگست کو اعلان کیا تھا کہ اس کا افتتاح 12 اگست کو ہو چکا ہے   ۔
 
کمپنی کی جاری کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) سرگرمیوں کے حصے کے طور پر 200000 ڈالر کی لاگت سے تین ماہ  میں اس کی تزئین و آرائش کی گئی۔

تزئین و آرائش کے بعد اسٹیڈیم عوام کے لیے کھلا ہے۔ یوم آزادی کی مناسبت سے اسلام کوٹ اور تھر بلاک ون پراجیکٹ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا۔ میچ اور جشن آزادی  کی تقریب  نے سیکڑوں مقامی شائقین کو اپنی طرف متوجہ کیا اور متعدد معززین نے شرکت کی۔ چیئرمین مینگ ڈونگہائی کی قیادت میں ایس ایس آر ایل اور ٹی سی بی ون انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
 تھر بلاک 1 انٹیگریٹڈ انرجی پروجیکٹ شنگھائی الیکٹرک کی جانب سے اپنے ماتحت اداروں ایس ایس آر ایل اور ٹی سی بی ون کے ذریعے مکمل کیا گیا ہے۔
 ڈونگہائی نے کہا کہ کرکٹ بلاشبہ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے۔ ہم اس علاقے کے نوجوان ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
 تعلقہ اسلام کوٹ میں ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین کملیش کمار نے تھر بلاک ون منصوبے کی مقامی برادری کے لیے قابل ستائش خدمات کو سراہا۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles