En

چینی سفارتخانے کی گوادر میں چینی شہریوں پر دہشت گرد حملے کی مذمت

By Staff Reporter | Gwadar Pro Aug 14, 2023

 اسلام آباد( گوادر پرو ) پاکستان میں چینی سفارتخانے نے اتوار کی سہ پہر گوادر میں چینی قافلے پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ سفارتخانے نے پاکستانی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ حملے کی مکمل تحقیقات کریں، ذمہ داروں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کریں اور اس طرح کے واقعات کے اعادہ کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کریں۔
چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان میں گوادر بندرگاہ کے قریب چینی شہریوں کو لے جانے والے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ خوش قسمتی سے چینی شہریوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات کیے گئے۔
 سفارت خانے اور کراچی میں  قونصل یٹ جنرل دونوں کی جانب سے فوری طور پر ہنگامی کارروائیاں شروع کی گئیں۔
پاکستان میں چینی سفارت خانے نے دہشت گردی کی اس کارروائی کی شدید مذمت کی اور دہشت گردی کا اجتماعی طور پر مقابلہ کرنے اور پاکستان میں چینی اہلکاروں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے پاکستانی حکام کے ساتھ تعاون کے عزم پر زور دیا۔
 
چینی سفارت خانے نے پاکستان میں موجود چینی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور سیکیورٹی خطرات کو کم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ ان کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles