En

سی پیک کے تحت سرخ مرچ کی کاشت کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط

By Fatima Javed | Gwadar Pro Aug 13, 2023

اسلام آباد (گوادر پرو)چینی معروف فوڈ فرم لیٹونگ فوڈز نے جمعہ کو گارڈ ایگریکلچر ریسرچ اینڈ سروسز (GARS) کے ساتھ پاکستان میں سرخ مرچ کی کاشت اور بعد ازاں سی پیک فریم ورک کے تحت چین کو برآمد کرنے کے لیے مفاہمتی  یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

گارڈ کے سی ای او شہزاد علی ملک نے کہا کہ باہمی معاہدے کے تحت بیج کی پیداوار والی زمین کے انتخاب کے معیار میں طویل مدتی فزیبلٹی، زمین اور پانی کی دستیابی جیسے عوامل پر غور کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مرحلہ وار پروگرام میں کل 200,000 ایکڑ اراضی کو مرچ کی کاشت کے میں لایا جائے گا۔

کمپنی کے سربراہ نے مزید کہا مقامی زرعی حالات کے لیے موزوں اعلیٰ معیار کے مرچ کے بیجوں کی تیاری اور ضرورت کے مطابق لٹونگ کے لیے فصل کی پیداوار پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مرچ کے بیج کی افزائش، مرچ کی فصل کی پیداوار اور تحقیق کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔

شہزاد علی ملک نے کہا کہ اس سے چین کو مرچ کی برآمد کو فروغ ملے گا اور مرچ کے کاشتکاروں کے منافع میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں زراعت میں پاک چین تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گارڈ ایگریکلچر ریسرچ اینڈ سروسز کے ساتھ ساتھ لیٹونگ اور لانگپنگ بھی بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایکسپو، کراچی میں ایک ساتھ نمائش کر رہے ہیں۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles