En

چینی کمپنی نے لال مرچ کی برآمد کے لیے پاکستانی پارٹنر کا انتخاب کر لیا

By Staff Reporter | Gwadar Pro Aug 7, 2023

اسلام آباد  (گوادر پرو)   6 اگست کو، ایک چینی کمپنی لیٹونگ  فوڈنے پاکستان میں کاشت کی جانے والی سرخ مرچ کی برآمد کے لیے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت گارڈ ایگریکلچرل ریسرچ اینڈ سروسز پاکستان کو اپنا پارٹنر منتخب کر لیا ہے۔ 

گارڈ ایگریکلچرل ریسرچ اینڈ سروسز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) شہزاد علی ملک نے کہا کہ یہ فیصلہ چین کے نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ کے اسلام آباد کے دورے کے دوران فائیٹو سینیٹری کے پروٹوکول پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے بعد کیا گیا ہے۔

اس تعاون کا مقصد جنوبی پنجاب اور اندرون سندھ کے علاقوں میں زیادہ پیداوار والی ہائبرڈ مرچوں کی کاشت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

دونوں کمپنیاں 10 سے 12 اگست تک کراچی میں ہونے والی آئندہ بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایکسپو کے دوران ہائبرڈ مرچ اور اس کے نتیجے میں چین کو برآمد کے لیے تکنیکی تعاون کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کریں گی، جہاں گارڈ، لونگپنگ اور لیٹونگ فوڈ کی نمائش ہوگی۔

  چین کا پیپرا سیڈ  کمرشل کاشت کے لیے تکنیکی مدد کے ساتھ ہائبرڈ مرچ کا بیج فراہم کرے گا، اور چین کو برآمد کرنے کے لیے خشک مرچ کی واپسی     لٹونگ  فوڈ کے ذریعے کی جائے گی۔

پاکستان اور چین کے درمیان یہ زرعی تعاون دونوں ممالک کے لیے اہم فوائد کا حامل ہے، کیونکہ ہائبرڈ مرچ روایتی اقسام کے مقابلے زیادہ پیداوار فراہم کرتی ہے۔

   ملک نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہائبرڈ چاول کی کاشت  کو کامیابی سے فروغ دینے کے بعد جس سے کسانوں میں خوشحالی آئی اور فصل میں اضافہ ہوا، ہم ایک اور چینی فوڈ کمپنی لیٹونگ  فوڈ کے ساتھ مل کر پاکستان میں  جنوبی پنجاب اور اندرون سندھ  اعلیٰ پیداوار والی ہائبرڈ مرچوں کی کاشت کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles