En

پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان زراعت اور تعلیم کے فروغ کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط

By Staff Reporter | Gwadar Pro Aug 7, 2023

بیجنگ (گوادر پرو)  پاکستان سے بیلٹ اینڈ روڈ کنسلٹنٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ (بی آر سی) اور  چین کے شہر شانڈونگ سے  ہواچن انٹرنیشنل گروپ، رن  چنگ  فنگہوا(چھنگڈاو) کمپنی لمیٹیڈ  ایک اہم شراکت داری کے قیام کا فخر سے  اعلان  کیا ہے  جس کا مقصد زراعت اور تعلیم میں انقلابی تبدیلی کو فروغ دینا ہے۔

  تعاون کی مفاہمتی  یادداشت (ایم او سی) پر دستخط دونوں اداروں کے درمیان ایک متحرک تعاون کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔

پائیدار زرعی ترقی کو فروغ دینے اور پاکستان اور چین کے شانڈونگ کے درمیان علم کے تبادلے کو آسان بنانے کے مشترکہ وژن کے ساتھ کمپنیاں تعاون کے اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کریں گی جن میں ہائبرڈ سیڈ ڈویلپمنٹ، زرعی ٹیکنالوجی اور مشینری، تعلیم اور اسکالرشپ شامل ہیں۔

بیلٹ اینڈ روڈ کنسلٹنٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سی ای او   محمد آصف نور نے اس اسٹریٹجک اتحاد کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم  ہواچن انٹرنیشنل گروپ کے ساتھ ہاتھ ملانے پر بہت پرجوش ہیں۔ یہ شراکت داری  پاکستان میں زرعی طریقوں  کے فروغ  میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے اور اپنی اجتماعی مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، ہمارا مقصد جدید ٹیکنالوجیز متعارف کروانا ہے جو صنعت میں انقلاب برپا کریں گی اور غذائی تحفظ میں اپنا حصہ ڈالیں گی۔ 

    ہواچن انٹرنیشنل گروپ، رن  چنگ  فنگہوا(چھنگڈاو) کمپنی لمیٹیڈکے سی ای او،   نیو ڈپینگ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے پوئے کہا کہ ہم بیلٹ اینڈ روڈ کنسلٹنٹس کے ساتھ شراکت داری کے لیے پرجوش ہیں۔ زراعت کے شعبے میں پیش رفت کو آگے بڑھانے کے لیے ہمار ا باہمی عزم اور تعلیم کے ذریعے   اگلی نسل کو بااختیار بنانا بالکل درست  ہے۔مل کر، ہم نئی صلاحیتوں کو اجاگر کریں  گے اور دونوں ممالک میں دیرپا اثرات پیدا کریں گے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles