En

چینی ٹیکسٹائل مینوفیکچرر لاہور میں ڈرائی ڈائینگ پلانٹ نصب کرے گی

By Staff Reporter | Gwadar Pro Aug 7, 2023

اسلام آباد  (گوادر پرو)   لاہور میں ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ میں شامل چینی کمپنی چیلنج فیشن لمیٹڈ، 2024 میں صوبہ پنجاب کے  دارالحکومت میں حال ہی میں منظور شدہ چیلنج فیشن اکنامک زون میں اپنا پہلا  ڈرائی ڈائینگ   پلانٹ نصب کرے گی۔ 

چیلنج گروپ کے سی ای او نے پاکستانی میڈیا کے ساتھ گروپ کے دورے کے دوران چینی قونصلیٹ کے کمرشل سیکشن کے حکام کو آگاہ کیا  کہ یہ پلانٹ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پلانٹ ہو گا   ۔

 ڈرائی ڈائینگ   ٹیکنالوجی پانی، توانائی اور ماحول کو بچاتی ہے، اور زیادہ پیداوار اور رنگ کی مستقل مزاجی فراہم کرتے ہوئے پانی کی آلودگی کو روکتی ہے۔

کمپنی کی طرف سے ایک اپ ڈیٹ کے مطابق وفد نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی کامیابیوں کو دوہرانے  اور صنعت کاری، ٹیکنالوجی کی منتقلی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں چینی سرمایہ کاروں کی  شدیدکوششوں اور پاکستان میں زرمبادلہ کی ترسیلات زر کے ذریعے معیشت میں   ان کے تعاون کو اجاگر کرنے کے لیے چیلنج گروپ کا دورہ کیا۔ 

وفد نے گروپ کی کامیابیوں، عالمی سطح پر تسلیم شدہ اقدامات اور مستقبل کے لیے اس کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔ چیلنج گروپ کے سی ای او نے ٹیکسٹائل کی صنعت اور پالئییسٹر اور مارینو اون جیسے غیر روایتی اور مصنوعی کپڑوں کے استعمال میں اپنے تعاون کو شیئر کیا۔ سی ای او نے پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں سرخیل بننے اور ڈیجیٹلائزیشن کو متعارف کرانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا، جس سے ملک میں اس شعبے میں انقلاب آئے گا۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles