En

چینی نائب وزیراعظم کے استقبال کے لیے اسلام آباد کو سجا دیا گیا

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jul 30, 2023


اسلام آباد  (گوادر پرو) چین کے  نائب وزیر اعظم ہی لی فنگ  کی اسلام آباد آمد سے قبل  وفاقی دارالحکومت کو چینی پرچموں اور پاک چین پوسٹرز، سائن بورڈز اور بینرز سے سجا دیا گیا ۔

30 جولائی سے یکم اگست تک اپنے دورے کے دوران   ہی لی فنگ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی 10 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ چینی مہمان کے اعزاز میں اسلام آباد کی سڑکوں اور مختلف موڑ کو سائن بورڈز اور بینرز سے سجایا گیا ہے جس میں ''پاک چین  دوستی زندہ باد''،  سی پیک کی 10ویں سالگرہ ، سی پیک    ویژن  سے  ریئلٹی تک   تحریر  ہے۔ چینی زبان میں استقبالیہ کلمات بھی شامل ہیں۔
 

اپنے دورے کے دوران   وہ پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ وہ  سی پیک کی دسویں سالگرہ کی  تقریب میں مہمان خصوصی بھی ہوں گے۔

چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فنگ  نے چین کے بین الاقوامی اقتصادی تعلقات اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے نفاذ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، جن میں سے سی پیک ایک اہم منصوبہ ہے۔ نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (2017-23) کے چیئرمین کے طور پر  انہوں نے پاکستان میں  سی پیک  کے متعدد منصوبوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد میں اہم کردار ادا کیا۔
 

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ایک بیان کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطحی تبادلوں اور بات چیت کا حصہ ہے۔ یہ پاکستان اور چین کی طرف سے اپنی ''آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ'' کو مزید گہرا کرنے کی اہمیت،اقتصادی اور مالی تعاون،سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے نئی راہیں تلاش کر نے  کی عکاسی کرتا ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles