En

ایس سی او سمر ایونٹ، رکن ممالک کے درمیان کاروبار، سیاحت اور ثقافتی تبادلوں  کے نئے باب کا آغاز

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jul 30, 2023

چنگ ڈاؤ (چائنا اکنامک نیٹ)  ایس سی او ممالک کے پاس ثقافتی تبادلے اور سیاحت میں باہمی طور پر مفید  تعاون کی بڑی صلاحیت ہے۔  ایس سی او  سمر  ایونٹ 2023  پاکستان اور  ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان ثقافتی اور سیاحتی روابط کو مزید فروغ دے گا، ان خیالات  کا اظہار چین میں پاکستانی پولیٹیکل قونصلر حسیب گوہر نے کیا۔

 
   ایس سی او  سمر  ایونٹ 2023،چین-شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) ثقافت اور سیاحت کے فروغ کا  ہفتہ 2023 کی تقریب   28 جولائی کو چنگ ڈاؤ پرل انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی۔
ایس سی او سمر ایونٹ رکن ممالک کے درمیان کاروبار، سیاحت اور ثقافتی تبادلوں  کے نئے باب کا آغاز کرے گا ۔

سی پی سی چنگ ڈاؤ میونسپل کمیٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور ایس سی او ڈیموسٹریشن ایریا (SCODA) کی پارٹی ورکنگ کمیٹی کے سکریٹری چانگ شن چو نے کہا کہ     ایس سی او  سمر  ایونٹ 2023   کے  پروگراموں کے سلسلے کا مقصد عوام کے درمیان ایک پل  قائم کرنا ، لوگوں کے انضمام، باہمی اعتماد اور تعاون کو گہرا کرنے کا ایک نمونہ بنانا ، اور  ایس سی او  ممالک کے درمیان کاروبار، سیاحت اور ثقافتی تبادلوں میں ایک نئے  باب    کا آغاز ہے۔

ایس سی او کو  مختلف  تہذیبوں کے ساتھ ایک متحرک بین الاقوامی تنظیم کے طور پر اجاگر کرتے ہوئے ایس سی او کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل گریگوری لوگوینوف نے کہا کہ ایس سی او ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے اور تعاون تیزی سے قریب تر ہو گیا ہے۔ اس تقریب کو ایک موقع کے طور پر لیتے ہوئے،  ایس سی او  ممالک سیاحتی تعامل اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کریں گے اور افہام و تفہیم کو گہرا کریں گے، اور  ایس سی او  خاندان کے اندر ثقافتی اور لوگوں کے درمیان تبادلے کو ایک نئی سطح پر لے جائیں گے۔

 ایونٹ کے دوران ایس سی او اسٹیٹس آرٹسٹ اسٹائل کلیکشن ایونٹ کا آغاز  بھی ہوا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن  ممالک سے مجسمہ سازوں اور مصوروں کو چنگ ڈاؤ اور دیگر مقامات پر مدعو کیا جائے گا تاکہ وہ قدرتی اور ثقافتی ورثے کو تلاش کریں۔

    ایس سی او  سمر  ایونٹ 2023    چین -ایس سی او نیشنل کلچر اینڈ ٹورازم پروموشن  ویک، جسے چین-فارن کلچرل ایکسچینج سنٹر اور  ایس سی او ڈی اے کی انتظامی کمیٹی کے تعاون سے سپانسر کیا گیا ہے، 6 اگست تک جاری رہے گا۔ ہفتے کے دوران،  ایس سی او  ممالک کی ثقافتوں کی  چنگ ڈاؤ پرل انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر میں نمائش کی جائے گی۔

   ایس سی او  سمر  ایونٹ 2023 سرگرمیوں کا سلسلہ 23 ستمبر تک جاری رہے گا، جس کے دوران تقریباً 50 خصوصی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی، جن میں  ایس سی اومیڈیا تھنک ٹینک فورم، ثقافتی اور فنکارانہ پرفارمنس، خصوصی مصنوعات کی تشہیر، اور کھیلوں اور تفریحی تقریبات شامل ہیں۔ اس دوران یوم پاکستان تھیم اور چین پاکستان ایجوکیشن کوآپریشن پروموشن کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles