En

رواں سال چین  432.7 ملین ڈالر کے ساتھ پاکستان کی ایف ڈی آئی میں سرفہرست

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jul 23, 2023

اسلام آباد(گوادر پرو)  اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2023 میں (جولائی 2022 سے جون 2023 تک)، پاکستان نے چین سے سب سے زیادہ 432.7 ملین امریکی ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) حاصل کی۔

مالی سال 2023 میں، پاکستان نے 1.4377 بلین ڈالر کی ایف ڈی آئی حاصل کی جس میں چین ملک میں آنے والی کل ایف ڈی آئی کا 30.09 فی صد کے ساتھ سرفہرست ہے۔

ایس بی پی کے مطابق، ایف ڈی آئی کی آمد/آؤٹ فلو میں ایکویٹی میں سرمایہ کاری کے لیے موصول ہونے والی نقد رقم، انٹرکمپنی لون، لایا گیا سرمایہ کا سامان، بیرون ملک کھاتوں میں ایکویٹی، اور دوبارہ سرمایہ کاری کی گئی آمدنی شامل ہے۔

مالی سال 2023 میں چین سے کل  475.3 ملین ڈالر  آ ے، اخراج 43.1 ملین ڈالر، خالص ایف ڈی آ ئی432.2 ملین ڈالر، خالص غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاری (FPI) 0.5 ملین ڈالر اور کل FDI 432.7 ملین ڈالر رہا۔

ایف پی آ ئیں سیکیورٹیز اور دوسرے مالیاتی اثاثوں پر مشتمل ہوتا ہے جو دوسرے ملک میں سرمایہ کاروں کے پاس ہوتا ہے۔ ایف ڈی آئی کے ساتھ ساتھ، ایف پی آئی بیرون ممالک کی معیشتوں میں سرمایہ کاری کرنے کا ایک عام طریقہ ہے۔

جون 2023 میں پاکستان کو ہانگ کانگ سے 5.8 ملین ڈالر بھی موصول ہوئے جس سے مالی سال 23 میں ہانگ کانگ سے کل ایف ڈی آئی 96.6 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

مالی سال 2023 میں پاکستان کو جاپان سے 182 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 172.3 ملین ڈالر، سوئٹزرلینڈ سے 135 ملین ڈالر، امریکہ سے 118.4 ملین ڈالر، نیدرلینڈ سے 71.5 ملین ڈالر، فرانس سے 63.9 ملین ڈالر، برطانیہ سے 62 ملین ڈالر، جنوبی کوریا سے 39.8 ملین ڈالر، جنوبی کوریا سے 28 ملین ڈالر وصول ہوئے۔  کویت سے 24.3 ملین ڈالر، ملائیشیا سے 23.2 ملین ڈالر، کے ایس اے سے 20.2 ملین ڈالر اور لبنان اور ترکی سے 17.6 ملین ڈالر وصول ہوے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles