En

پاکستان میں  ییلو ریور ٹورازم اوورسیز پروموشن سیزن 2023ء کی تشہیر شروع

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jul 23, 2023

اسلام آباد(گوادر پرو ) پاکستان میں چائنا کلچرل سینٹر (سی سی سی) کی جانب سے  ییلو ریور ٹورازم اوورسیز پروموشن سیزن 2023ء کا باضابطہ آغاز پاکستان میں اپنے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول فیس بک آفیشل پیج، وی چیٹ چینلز، کلچرل کونسلر اور پاکستان میں چائنا کلچرل سینٹر کے ڈائریکٹر ژانگ ہی چھنگ کے ٹوئٹر پر کیا گیا ہے۔

سی سی سی کے مطابق یہ تقریب جولائی سے ستمبر 2023 تک جاری رہے گی۔ ییلوریور کی سیاحت اوورسیز پروموشن سیزن 2023 میں متعدد مختلف نمائشیں اور دستاویزی فلمیں جیسا کہ دستاویزی سیریز "دی گریٹ یلو ریور ڈیلٹا"، " ییلو ریور کے کنارے گانا"، فوٹوگرافی نمائش " ییلو ریور کی کھوج، خوبصورت چین کی دریافت"، شانسی، اندرونی منگولیا کی سیاحت اور ثقافتی وسائل،  شینڈونگ، ہینان، سیچوان، شانسی، گانسو، چنگھائی اور ننگشیا اور بہت کچھ۔ شامل ہیں۔ 
اس کے علاوہ ییلو ریور کے سیاحتی سیزن کے دوران ہر علاقے میں دیکھنے کے قابل مختلف پرکشش مقامات کو اجاگر کرنے والے نو منتخب روٹس کا آغاز کیا جائے گا، جس میں ان نو صوبوں کا احاطہ کیا جائے گا جن سے دریا  گزرتا ہے۔ پانچ منتخب دیہی سیاحتی راستے بھی متعارف کرائے گئے ہیں جو سیاحوں کو دریائے زرد کے کنارے واقع گاؤوں میں گہرائی تک لے جاتے ہیں۔ قدیم چینی تہذیب کا گہوارہ  ییلو ریور کے کنارے کے علاقوں نے حالیہ برسوں میں مربوط صنعتی ترقی، ماحولیاتی تحفظ اور دریائے زرد کی ثقافت کے فروغ کے حوالے سے نمایاں پیش رفت کی ہے۔

 ایونٹ کے مقاصد میں  ییلو ریورکی مکمل تصویر فراہم کرنا، اس کی ثقافتی اہمیت کے بارے میں جاننا، اس کے ثقافتی ورثے کو بحال کرنا، ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا اور پاکستانی سامعین کے سامنے دریائے زرد کی تاریخ کو بہتر طریقے سے پیش کرنا شامل ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles