جے سی سی کا اگلی دہائی کو شاندار بنانے کا عزم
By Staff Reporter | Gwadar Pro Jul 12, 2023
بیجنگ (گوادر پرو) منگل کو منعقدہ 12ویں خصوصی مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کے اجلاس میں گزشتہ 10 برس میں فراہم کردہ بنیاد اور اگلی دہائی کو شاندار بنانے کا عزم کیا گیا۔
وافقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی)کے وائس چیئرمین کانگ لیانگ کے ہمراہ این ڈی آر سی کے دفتر میں چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے 12ویں (خصوصی) جے سی سی کی مشترکہ صدارت کی۔
جے سی سی نے توانائی، آئی ٹی، نقل و حمل اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں اہم منصوبوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ یہ منصوبے اب فعال ہیں اور پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کے بے شمار مواقع فراہم کر رہے ہیں۔