En

چینی کمپنیاں، پنجاب حکومت گوشت کی برآمد، بیماریوں پر قابو پانے میں تعاون کریں گی

By Khalid Aziz | Gwadar Pro Jul 2, 2023

اسلام آباد، (گوادر پرو) چینی وفد نے رائل گروپ کی نائب صدر مس ٹینگ کیوجن کی قیادت میں 26 جون کو سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب مسعود انور سے ملاقات کی۔ 

چینی وفد نے پنجاب حکومت کے ساتھ چین کو گوشت کی برآمد، بیماریوں پر قابو پانے، جینومکس اور نسل کی بہتری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ پنجاب لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ نے 27 جون کو بتایا کہ چینی وفد نے ویٹرنری ویکسینز کی تیاری کے لیے زمین اور مطلوبہ سہولیات بھی مانگیں۔

سیکرٹری نے خصوصی بیف اور ڈیری اکنامک زونز کے قیام کی تجاویز کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ منہ کھر کی بیماری (FMD) اور جانوروں کی دیگر بیماریوں پر قابو پانے کے لیے چینی ماہرین کے ساتھ تعاون کی تجاویز زیر غور ہیں۔

مس ٹینگ کیوجن نے کہا کہ وہ تجارتی تعاون کے ساتھ پنجاب میں مویشیوں کو بیماریوں سے بچانا چاہتے ہیں۔

رائل سیل بائیوٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر قیصر شہزاد نے گوادر پرو کو بتایا کہ رائل گروپ ابتدائی طور پر ہیٹ ٹریٹڈ گوشت چین کو برآمد کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں، بیماریوں سے پاک جانوروں کا فارم قائم کرنے کے بعد، فرم چین کو تازہ گوشت اور دودھ برآمد کرنے پر غور کرے گی۔

ڈاکٹر قیصر نے کہا کہ رائل سیل شیخوپورہ میں 70 ایکڑ پر مشتمل فارم قائم کر چکا ہے جس میں 4500 جانور رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم نے 200 جانور خریدے ہیں اور جلد ہی 1000 جانوروں کا اپنا ابتدائی ہدف حاصل کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے فارم کو بیماری سے پاک قرار دیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انر منگولیا بگویٹ بائیوٹیک کمپنی کے نمائندے بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں اپنی ایف ایم ڈی ویکسین کی مارکیٹ تلاش کرنے اور بعد میں پنجاب میں ایک مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles