En

پاکستان اور چین کے درمیان پانی اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق مفاہمتی  یارداشت پر دستخط

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jun 7, 2023

بیجنگ  (گوادر پرو) پاکستان اور چین نے منگل کی سہ پہر آبی وسائل کے استعمال اور پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تحفظ میں دوطرفہ تعاون کے لیے مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کیے ہیں۔

مفاہمتی یارداشت  میں تعاون کے وسیع شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے جن میں پانی کا تحفظ، واٹر شیڈ کی منصوبہ بندی، سیلاب پر قابو پانے اور خشک سالی سے نجات، آبی وسائل کی ترقی، آبی منصوبوں کا انتظام اور آپریشن، دریاؤں کے کنارے ماحولیاتی تحفظ، آبی انواع کا تحفظ، واٹر چینل کی تعمیر، ابھرتی ہوئی پانی کی ٹیکنالوجی  اور تفریحی منصوبوں کی ترقی  شامل ہیں۔ 

چانگ جیانگ واٹر ریسورس کمیشن (سی ڈبلیو آر سی) اور واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہ ایک تقریب میں دستخط کیے گئے۔ چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق اور    سی ڈبلیو آر سی کے وائس کمشنر او ڈاوکسی نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اس موقع پر سفیر معین الحق نے کہا کہ یہ ایم او یو آبی وسائل کے استعمال اور پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تحفظ میں دوطرفہ تعاون کی راہ ہموار کرے گا۔

 او ڈاوکسی نے پاکستان میں  سی ڈبلیو آر سی  کے منصوبوں کو متعارف کرایا اور پاکستان کے ساتھ روابط کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں فریقوں کو اس سلسلے میں عملی تعاون کے لیے معاہدے کے تحت مشترکہ منصوبوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles