En

پاکستان نے سوست  بارڈر سے   اپنی پہلی ٹرانزٹ کنسائنمنٹ  قازقستان بھیج دی

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jun 4, 2023

سوست  (گوادر پرو)   پاکستان نے جمعہ کو تاریخی شاہراہ ریشم کے ذریعے اپنی پہلی ٹرانزٹ کنسائنمنٹ کامیابی کے ساتھ قازقستان بھیج دی ہے۔

پہلی بار ٹرانزٹ کنسائنمنٹ نے پاکستان میں ایس آر ڈی پی، سوست سے اپنے سفر کا آغاز کیا، اور چین سے ہوتا ہوا الماتی، قازقستان میں اپنی آخری منزل تک پہنچے گا۔

اس اقدام نے چاروں ممالک کے درمیان زمینی راہداری کو فعال کرنے کے لیے پاکستان، چین، کرغزستان اور قازقستان کے درمیان چار فریقی ٹریفک ان ٹرانزٹ ایگریمنٹ (QTTA) کی ایک تاریخی پیشرفت کی نشاندہی کی۔

کھیپ منتقل کرنے والے بیسٹ ٹرانس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے مالک رمیز علی ربانی نے کہا کہ گاڑی پانچ دنوں میں الماتی پہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کھیپ میں  فیصل آباد سے  لوڈ کیے گئے کپڑ  ے شامل ہیں، پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد مزید کنٹینرز منتقل کیے جائیں گے۔

پاکستان کسٹمز کے ایک عہدیدار کے مطابق اس موقع پر پاکستان میں قازقستان کے سفیر، گلگت بلتستان کے وزراء، کسٹمز کلکٹر اور ڈپٹی کمشنر ہنزہ موجود تھے۔

کسٹمز کے اہلکار نے کہا کہ یہ تقریب علاقائی رابطوں کے ایک نئے باب کی نشاندہی کرتی ہے اور پاکستان کو وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارت کے لیے ایک اور راستہ بھی فراہم کرے گی۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles