En

ٹیکسپو 2023،چینی صارفین پاکستانی ڈیزائنرز کے کام سے متاثر

By Staff Reporter | Gwadar Pro May 28, 2023

کراچی (گوادر پرو) کراچی میں ٹیکسپو 2023 کا فیشن شو ایک قابل ذکر ایونٹ تھا ، جس نے بین الاقوامی صارفین کیلئے بہترین پاکستانی ڈیزائن اور ٹیکسٹائل کی نمائش کی۔

  اس پروگرام کا اہتمام جمعہ کو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے کیا تھا۔

گوانگ چو سے تعلق رکھنے والے ایک چینی شہری چانگ نے چائنا اکنامک نیٹ کو بتایا کہ فیشن شو نے پاکستان کی بھرپور ثقافت اور ورثے پر روشنی ڈالی ہے ، جبکہ اس نے اپنے جدید ڈیزائن کی نمائش بھی کی ہے۔

پاکستانی ڈیزائنرز کے لئے یہ ایک بہت بڑا موقع تھا کہ وہ چینی صارفین  صلاحیتوں کا مظاہرہ دیکھائیں اور ان کو حیران کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکسپو 2023 کے فیشن شو نے دونوں ممالک کے لئے ٹیکسٹائل میں تجارت کے ذریعہ اپنے معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا ہے جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے کچھ انتہائی باصلاحیت ڈیزائنرز شامل ہیں۔

"میں گوانگ چو قونصل خانے کا شکر گزار ہوں جنہوں نےمجھے یہ موقع فراہم کیا کرنے کا اور پاکستان آنے سے پہلے سچ بات یہ ہے کہ  مجھے یہ اتنے بڑے فیشن شو اور نمائش کی توقع نہیں تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ میرے لئے واقعی حیرت کی بات ہے اور اب میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان ان شعبوں میں ایک ترقی یافتہ ممالک میں سے ایک ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کوویڈ 19 کے بعد پاکستان نے سب سے بڑی ٹیکسٹائل نمائش کا اہتمام کیا جہاں 60 ممالک کے 400 سے زیادہ مندوبین نے نمائش میں حصہ لیا ، جس میں 100 کے قریب چینی کاروباری ادارے شامل تھے۔

ٹیکسپو 2023 کے سیڈل فورمز پر کراچی میں ایک فیشن شو کا انعقاد کیا گیا ، اور اس میں چینی ، پاکستانی ، اور دیگر بین الاقوامی کاروباری افراد ، ٹیکسٹائل مینوفیکچررز ، ڈیزائنرز اور فیشن کے شوقین افراد نے شرکت کی۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles