چین میں پاکستان ویک نتیجہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر
بیجنگ( چائنہ اکنامیک نیٹ ) چین کے صوبی سیچوان کے شہر چینگڈو، کے علاقے دوجیانگیان میں 18 مئی سے 24 مئی تک منعقد ہونے والا پاکستان ویک کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔
"بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت چین اور پاکستان کے درمیان قریبی تعلقات کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں" کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس سات روزہ تقریب میں روایتی پاکستانی ملبوسات، چمکدار زیورات اور قدیم چینی فنکاروں سے نقل کیے گئے ہاتھ سے بنے قالینوں کی نمائش کی گئی، جس میں چینی اور پاکستانی ثقافت کے امتزاج کی واضح ترجمانی کی گئی۔
چینگڈو میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل کے قائم مقام قونصل جنرل آغا حنین عباس خان نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، یہی وجہ ہے کہ میں خاص طور پر دوجیانگیان میں وان ہوئی اکیڈمی کا دورہ کرنے، نمائندوں سے بات کرنے اور پاک چین تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملنے پر پرجوش تھا۔
اس تقریب کے دوران چین کے شہر دوجیانگیان اور پاکستانی شہر مری نے ایک لیٹر آف انٹنٹ پر دستخط کیے جس کا مقصد عوام کے درمیان تبادلوں کو مستحکم بنانے اور عملی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
اس کے علاوہ ملٹری ایکشن رومانوی فلم "پرواز ہے جنون" بھی مقامی باشندوں کے لئے ان کی دہلیز پر دوست ملک کی کشش سے لطف اندوز ہونے کے لئے دکھائی گئی۔
سیچوان پراونشل پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈشپ ود فارن کنٹریز کے مطابق یہ ثقافتی ہفتہ سیچوان کے عوام کی پاکستان کے بارے میں تفہیم کو فروغ دے گا اور ثقافت، سیاحت، معیشت، تجارت اور تعلیم کے شعبوں میں دونوں فریقوں کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو مؤثر طریقے سے فروغ دے گا۔
سیچوان پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈشپ ود فارن کنٹریز، دوجیانگیان میونسپل گورنمنٹ اور چینگڈو میں پاکستان کے قونصل یٹ جنرل کی میزبانی میں منعقد ہونے والا یہ پروگرام 2023 ء کے چین پاکستان سیاحت اور تبادلوں کے سال کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس میں ایک پاکستان ٹورازم فوٹو نمائش، ایک پاکستانی ثقافت کی نمائش، ایک پاکستانی فلم شو، اور ایک پاکستانی ثقافت لیکچر شامل تھا.