En

پی آئی سی ایس،  چینی زبان کے کورسز میں طلباء کی کامیابی پر تقریب کا انعقاد

By Staff Reporter | Gwadar Pro May 24, 2023

سرگودھا  (گوادر پرو)  پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف چائنا سٹڈیز (پی آئی سی ایس) اور کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ نے منگل (23 مئی) کو یونیورسٹی آف سرگودھا میں سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں  ایچ ایس کے ون  اور ایچ ایس کے ٹو  چینی زبان کے کورسز کامیابی سے مکمل کرنے والے طلباء کی کامیابیوں  پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے ذاتی ترقی، قومی فائدے اور کیریئر کی ترقی کے لیے غیر ملکی زبانیں، خاص طور پر چینی زبان سیکھنے کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں چین کی ترقی، وافر وسائل اور مضبوط برآمدی صلاحیتوں کے تناظر میں چینی زبان کی بے پناہ اہمیت کو اجاگر کیا۔

ڈاکٹر فضل الرحمان نے طلباء کے جوش و خروش پر شکریہ ادا کیا اور چینی زبان سیکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

بعد ازاں تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس اور ڈائریکٹر ڈاکٹر فضل الرحمان نے ایچ ایس کے ون  اور ایچ ایس کے ٹو  چینی زبان کے کورسز مکمل کرنے والے طلباء میں اسناد تقسیم کیں۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles