En

صنعتی نقل مکانی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی ، پاک چین بزنس فورم کا انعقاد

By Staff Reporter | Gwadar Pro May 18, 2023

بیجنگ(چائنا اکنامک نیٹ) پاکستان چین بزنس فورم برائے صنعتی نقل مکانی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی، 2023 بیجنگ میں 15سے16 مئی تک چین میں پاکستانی سفارت خانے میں منعقد ہوا، جوچین اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ کاروباری تعلقات میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ 
 
یہ فورم پاکستان اور چین دونوں کے لیے ایک تاریخی موقع کی نمائندگی کرتا ہے۔ ایک پاکستانی کمپنی کے سی ای او اویس میر نے کہا کہ یہ کاروباری رہنماؤں کو آپس میں جوڑنے، خیالات کا تبادلہ کرنے، اور تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس تقریب کا آغاز کرنے پر فخر ہے، اور ہمیں پختہ یقین ہے کہ اس سے پاکستان اور چین کے درمیان کاروباری ترقی اور تعاون کو فائدہ پہنچے گا۔
 

انہوں نے مزید کہا کہ پاک چائنہ بزنس فورم نے چین کی مختلف کمپنیوں کو مؤثر بات چیت کے لیے اکٹھا کیا اور بزنس ٹو بزنس تعاون کے لیے نئی راہیں قائم کیں۔ اس فورم میں تقریباً 100 چینی کمپنیوں کی شرکت دیکھی گئی، جو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے خواہشمند ہیں۔
 
دو روزہ ایونٹ کے دوران، مندوبین بصیرت انگیز پینل مباحثوں، ماہرانہ پیشکشوں، اور بزنس ٹو بزنس میٹنگز میں شامل تھے۔
 
اس فورم میں پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان متعدد مفاہمت کی یادداشتوں اور شراکت داری کے معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے۔ ان سیشنز نے صنعتی نقل مکانی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ممکنہ فوائد پر روشنی ڈالی، جس سے چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں آپریشنز قائم کرنے پر غور کرنے کی ترغیب دی گئی۔
 
پاک چائنہ بزنس فورم کی کامیابی دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کو فروغ دینے اور مشترکہ مواقع سے فائدہ اٹھانے کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ اس اہم ایونٹ کے ساتھ، پاکستان اور چین نے اقتصادی تعاون، تکنیکی ترقی اور پائیدار ترقی کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles