En

پاک چین یونیورسٹیوں کے درمیان تعلیمی تجربات کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط

By Staff Reporter | Gwadar Pro May 15, 2023

سرگودھا  (گوادر پرو) پاکستان کی یونیورسٹی آف سرگودھا   اور چین کی  ساؤتھ چائنا ایگریکلچر یونیورسٹی  نے 14 مئی کو تعلیمی شعبے میں تجربات کے تبادلے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

معاہدے پر سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر قیصر عباس اور ساؤتھ چائنا ایگریکلچر یونیورسٹی کے صدر لی یانگ نے دستخط کیے۔

معاہدے کے مطابق دونوں یونیورسٹیاں تعلیم، تحقیق، تدریس، تربیت، استعداد کار بڑھانے اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیں گی۔ فیکلٹی، طلباء، محققین، ماہرین اور دیگر تکنیکی عملے کا باہمی تبادلہ ہوگا۔

معاہدے میں مزید کہا گیا کہ دونوں یونیورسٹیوں کے نوجوان محققین اور پوسٹ ڈاکٹریٹ کے طلباء کے لیے فیلو شپس بھی جاری کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ سرگودھا یونیورسٹی نے اعلان کیا کہ دونوں یونیورسٹیاں مشترکہ زرعی تحقیقی ادارہ کے قیام کے لیے اقدامات کریں گی۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles