چین کی پاکستانی آئین کے نفاذ کی 50 ویں سالگرہ پر مبارکباد
بیجنگ(گوادر پرو)چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چا لہ جی نے پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو پاکستانی آئین کے نفاذ کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی۔
اپنے پیغام میں چا ولہ جی نے کہا کہ گزشتہ 50 سالوں میں آئین کی رہنمائی میں پاکستانی عوام نے مشکلات پر قابو تے ہوئے ثابت قدمی سے جدوجہد کی ہے اور ملک کی تعمیر اور معاشی و سماجی ترقی، قومی خودمختاری اور قومی وقار کے مثر تحفظ میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے یہ اعتماد ظاہر کیا کہ پاکستانی بھائی اپنے اعتماد کو مضبوط بناتے ہوئے متحد ہوں گے اور آگے بڑھنے کی راہ میں خطرات اور چیلنجوں پر قابو پائیں گے اور ملک و قوم کے ایک نئے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے۔
چاو لہ جی نے اس بات پر زور دیا کہ چاروں موسموں کے اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار کی حیثیت سے چین اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے پر اعتماد اور حمایت کرتے ہیں اور منفرد "آہنی" دوستی کو فروغ دیتے ہیں۔
چین کی قومی عوامی کانگریس پاکستان کی قومی اسمبلی کے ساتھ دوستانہ تبادلوں کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک اور دونوں عوام کے درمیان دوستی میں اضافے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے نئی خدمات سرانجام دینے کے لئے تیار ہے۔