En

پاکستانی طالب علم کی بین الاقوامی فنون میلے میں دھوم

By Staff Reporter | Gwadar Pro Apr 26, 2023

لان ژو (چائنا اکنامک نیٹ) - ایک 13 سالہ پاکستانی طالب علم نے بیلٹ اینڈ روڈ آن لائن فنون میلے میں اپنی پرفارمنس سے سب کو دل مو لئے۔ 
چین پاک ایجوکیشنل کلچرل انسٹی ٹیوٹ نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اس کی  پرفارمنس کلپ کو شارٹ لسٹ کیا تھا اور اسے گانسو پراونشل پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈشپ ود فارن کے زیر اہتمام پہلی بار "100 سسٹر اسکولز انیشی ایٹو آن لائن آرٹ فیسٹیول" کے "لائٹ آف ہوپ" یونٹ میں دکھایا گیا تھا۔ طالب علم  کے والد پاکستانی اور جبکہ ماں کا تعلق چین سے ہے۔ وہ اس وقت اسلام آباد میں مقیم ہیں اور یہاں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔  اس کی والدہ نے چائنا اکنامک نیٹ کو بتایا کہ فنون میں دلچسپی کے پیش نظر وہ اسے اسی شعبے میں اعلیٰ تعلیم دلانے کی خواہش مند ہیں ۔ 
اب تک، آن لائن آرٹ فیسٹیول نے 21 ممالک اور خطوں کے 100 سے زیادہ اسکولوں سے موسیقی اور رقص کے تقریباً 300 کلپ جمع کئے گئے ہیں فنکارانہ کاموں کے بورڈ میں، فنکار نہ صرف اپنے اپنے ممالک میں مخصوص فنکارانہ اشکال پیش کرتے ہیں بلکہ چینی موسیقی کے آلات اور رقص پر بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
باقی کام کی منتظمین کی ویب سائٹس اور وی چیٹ کے ذریعے تشہیر کی جاتی ہے۔  کل پانچ یونٹس پیش کیے گئےجس میں نئے  سال کے یونٹ سمیت 100,000 سے زیادہ آراء ریکارڈ کی گئی جس میں اسپرنگ فیسٹیول یونٹ، لالٹین فیسٹیول یونٹ، اسپرنگ کمنگ یونٹ، اور لائٹ آف ہوپ یونٹ شامل ہیں۔ 
آن لائن فیسٹیول کے ساتھ ساتھ، اس ماہ کے شروع میں گانسو میں ایک فنون نمائش کا آغاز ہوا۔
2019 میں 100 سسٹر سکولز انیشی ایٹو کے نفاذ کے بعد سے "بیلٹ اینڈ روڈ" سے منسلک ممالک کے 50 پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں نے صوبہ گانسو میں 19 پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے ساتھ دوستانہ روابط قائم کیے اور سرگرمیوں کا ایک سلسلہ شروع کیا جس میں فیکلٹی اور طالب علم تبادلے اور فن کے مظاہرے شامل ہیں۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles