En

پاکستان میں چینی شہری کی جانب سے مبینہ توہین رسالت کی تحقیقات کررہے ہیں، چینی وزیرخارجہ

By Staff Reporter | Gwadar Pro Apr 19, 2023

بیجنگ (گوادر پرو) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ چینی حکومت ہمیشہ بیرون ملک مقیم چینی شہریوں سے کہتی ہے کہ وہ میزبان ممالک کے قوانین اور ضوابط کی پاسداری کریں اور مقامی رسم و رواج اور روایات کا احترام کریں۔ انہوں نے یہ بات توہین مذہب کے الزام میں ایک چینی شہری کے پاکستانی پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہونے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں چینی سفارتخانہ معلومات کی تصدیق کررہا ہے، اگر اس واقعے میں چینی شہری ملوث ہیں تو ہمارا سفارت خانہ اپنی فرائض کے تحت قونصلر رسائی اور معاونت فراہم کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک چینی انجنیئر پر اپنے کام کی جگہ پراپنے پاکستانی ماتحتوں کے ساتھ بحث کے دوران مبینہ طور پر توہین مذہب کا مرتکب ہوا تھا ۔ ملزم کو دو پاکستانی ڈمپسٹر ڈرائیوروں کی باضابطہ شکایت کے بعد پولیس نے 16 اپریل کو حراست میں لیا تھا۔
اس گرفتاری کے بعد چینی شہری کے رہائشی کیمپ کے باہر مشتعل ہجوم نے احتجاج کیا تھا۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles