چینی کمپنی نے سی سی آر آئی ملتان میں کپاس کی اقسام کی آزمائش شروع کردی
ملتان( گوادر پرو)چینی بیج کمپنی جنگوا نے سینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی سی آر آئی) ملتان کے فارمز میں سنگل اور ٹرپل جین چینی بی ٹی کپاس کی اقسام کی آزمائش کا آغاز کردیا ہے تاکہ اس بات کا جائزہ لیا جاسکے کہ زیادہ پیداوار دینے والی، طویل عرصہ اور بیماریوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی یہ اقسام پاکستانی مٹی اور آب و ہوا کے حالات سے کس طرح مطابقت رکھتی ہیں۔
سی سی آر آئی ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زید محمود نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی اور چینی زرعی سائنسدانوں کے درمیان تعاون سے پاکستانی کپاس کی معیشت کو بڑے پیمانے پر فائدہ ہوگا۔
ڈاکٹر زاہد نے کمپنی کے نمائندے لی اور دیگر سائنسدانوں کے ہمراہ چینی بیج کمپنی جنگہوا کے بیج ٹرائل کا مشاہدہ کیا
لی نے کہا کہ سنگل اور ٹرپل جین چینی اقسام کی آزمائش کا مقصد پاکستان میں مشینی کاشتکاری، زیادہ کثافت والی کاشت کاری اور بہترین معیار کی فائبر کپاس کی پیداوار کو فروغ دینا ہے۔
خصوصیات کی وضاحت کرتے ہوئے لی نے کہا یہ قسمیں گلائیفوسیٹ سے پاک تھیں، اور بول ورم خاص طور پر گلابی سنڈی کے خلاف مزاحمت رکھتی ہیں.
مزید برآں، ان اقسام میں کاٹن لیف کرل وائرس کے خلاف بھی مزاحمت پائی جاتی ہے۔
ڈاکٹر زاہد نے کہا کہ اقسام کے ٹرائل کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے پاکستانی موسمی حالات میں ان سنگل اور ٹرپل جین اقسام کی خصوصیات کا مطالعہ کرنا ہے اور ان کا ڈیٹا پاکستانی سائنسدان پورے سیزن میں مرتب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آزمائشی پلانٹس کا قطار سے قطار کا فاصلہ 75 سینٹی میٹر اور پلانٹ سے پلانٹ کا فاصلہ صرف 4 سینٹی میٹر برقرار رہتا ہے۔ ڈاکٹر زاہد نے مزید کہا کہ یہ پانچ ماہ کی فصل ہے۔
پاکستانی سائنسدانوں کے ساتھ مسلسل تعاون کے ایک حصے کے طور پر، مسٹر لی نے کہا، کمپنی اگلے سال سی سی آر آئی ملتان میں تین مکمل طور پر وائرس سے پاک اقسام کے تجربات شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
اس موقع پر سی سی آر آئی ملتان کے سائنسدان ڈاکٹر محمد نوید افضل، ڈاکٹر فیاض احمد اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر ہیڈ ساجد محمود بھی موجود تھے۔