En

جے سی سی کا 11و اں اجلاس، سی پیک منصوبوں پر اطمینان کا اظہار

By Shafqat Ali | Gwadar Pro Apr 11, 2023

اسلام آباد  (گوادر پرو) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کا 11 واں اجلاس  پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی  پروفیسر  احسن اقبال کے دورہ  چین کے بعد پیر کی سہ پہر منعقد ہوا۔  فریقین نے سی پیک منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے دورہ چین اور بدھ 5 اپریل 2023 کو بیجنگ میں چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) کے وائس چیئرمین لی چھنلن کے ساتھ ملاقات،  سی پیک کے اہم منصوبوں اور 11ویں جے سی سی اجلاس کے منٹس پر تبادلہ خیال کے لیے ایک فالو اپ پیش رفت کا جائزہ اجلاس 10 اپریل 2023 کو سی پیک سیکرٹریٹ، منسٹری آف پلاننگ ڈویلپمنٹ اور خصوصی اقدامات اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
 
چیف اکانومسٹ ڈاکٹر ندیم جاوید اور ڈائریکٹر جنرل نیشنل کوآپریشن ڈیپارٹمنٹ آف نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) پین جیانگ نے اجلاس  کی مشترکہ صدارت  کی۔اجلاس میں منصوبہ بندی، توانائی، صنعت، مواصلات، زراعت، داخلہ کی وزارتوں کے سینئر حکام،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، آئی ٹی اینڈ ٹی، بورڈ آف انویسٹمنٹ نے اجلاس میں شرکت کی۔

دونوں اطراف نے سی پیک کے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام زیر التوا مسائل کو  روایتی تعاون، باہمی افہام و تفہیم، مکمل اعتماد اور بھائی چارے کے جذبے سے خوش اسلوبی سے حل کیا جائے گا۔
 
 دونوں فریقین نے چار ترجیحی ایس ای زیز جن میں رشکئی، علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی، دھابیجی اور بوستان ایس ای زیز میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا بھی اظہار کیا اور اس پیش رفت کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا تاکہ اعلی معیار کی صنعتوں کی نقل مکانی کو راغب کیا جا سکے۔ صنعتی تعاون کے لیے فریم ورک معاہدے پر دستخط کو بہت سراہا گیا اور دونوں فریقوں نے فریم ورک کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے ہر چھ ماہ اجلاس منعقد کرنے کا عہد کیا۔ڈاکٹر ندیم جاوید نے این ڈی آر سی اور دیگر متعلقہ چینی حکومتی اداروں سے اہم منصوبوں جیسے ایم ایل ون، کے آر سی اور اہم توانائی کے منصوبوں پر قیادت کے اتفاق رائے کے مطابق عمل درآمد کو آگے بڑھانے کے لیے بھرپور تعاون کی درخواست کی ۔
 
واضح رہے کہ سال 2023 سی پیک کی دہائی اور پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط شراکت داری کی علامت ہے۔ اسی مناسبت سے، پاکستان اور چین دونوں 5 جولائی 2023 کو بی آر آئی اور سی پیک کے 10 سال کی تقریبات منا رہے ہیں جس کے تحت اعلی سطح کے چینی وفود سی پیک کے آغاز سے اب تک کی کامیابیوں کا مشاہدہ کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔
 

10 سال کی تقریبات کو یادگار بنانے کے لیے، دونوں فریقوں نے اپریل 2023 کے اختتام سے قبل 11ویں جے سی سی میٹنگ کے منٹس پر دستخط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ متعلقہ ٹیکنیکل جوائنٹ ورکنگ گروپ (JWGs) پھر مئی 2023 کے وسط تک اپنی میٹنگیں منعقد کر سکیں۔ 12ویں جے سی سی اجلاس کے ٹھوس نتائج  اسلام آباد میں جولائی 2023 کے پہلے ہفتے میں منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles