En

چین اور پاکستان  طبی تعاون  کو مزید فروغ دیں گے

By Staff Reporter | Gwadar Pro Apr 5, 2023

بیجنگ  (چائنہ اکنامک نیٹ)   چائنہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد شہباز اور ایسوسی ایشن کے نائب صدر پروفیسر چانگ شیان  بن  کی  قیادت میں ایک  وفد نے  گوانگ چو  میڈیکل  یونیورسٹی کے ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن  سے منسلک ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس دوران      دونوں ممالک کے ہسپتالوں کے درمیان مستقبل کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 فریقین  نے  ٹی سی ایم کے علمی اور ثقافتی تبادلوں، طبی عملے کی تربیت،  ٹی سی ایم  تعلیم و تربیت، اور  ٹی سی ایم  تھیوری اور تحقیقی ٹیکنالوجی کی جدت کے بارے میں ایک نتیجہ خیز بات چیت کا آغاز کیا۔
 
چائنہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد شہباز نے کہا دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو روایتی چینی ادویات کو  بین الاقوامی سطح  پر  فروغ دینے کے مواقع فراہم کرتا ہے، جو کہ صحت کو بہتر بنانے کا ایک پائیدار اور موثر طریقہ ہے۔
 
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مواصلات اور ایکیوپنکچر کے ذریعے ایک پل کے طور پر   فریقین دونوں ممالک کے درمیان طبی تبادلے اور تعاون کو فروغ دینے،  ہیلتھ کوریڈور کی تعمیر میں مدد، پاکستانی عوام کے لیے بہتر طبی خدمات کی  فراہمی،چین پاکستان عوام سے عوام کے تعلقات کا ماڈل  اور ایک نیا نظام بنانے کی کوشش کریں گے۔ 
 
  ڈاکٹر محمد شہباز نے کہا روایتی چینی ادویات پاکستان میں بتدریج  بڑھ رہی ہیں، جس نے چینی اور مغربی ادویات کے درمیان باہمی سیکھنے اور تکمیل کو فروغ دیا ہے، اور مقامی مریضوں کے لیے متنوع اور موثر طبی علاج   لائے ہیں۔ پاکستانی عوام روایتی چینی ادویات اور ایکیوپنکچر میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں اور مستقبل میں تعاون کے لیے بہت زیادہ گنجائش موجود ہے۔ 
 
ملاقات کے بعد چائنہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے ہسپتال کے مختلف شعبوں، ایکیوپنکچر بحالی کلینک اور ایکیوپنکچر ٹریننگ بیس کا دورہ کیا۔
 
شہباز نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان روایتی طور پر دوست ہمسایہ ہیں اور 2023 میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی 10ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اس تبادلے کا مقصد چینی ایکیوپنکچر اور موکسی بسشن کے منفرد فوائد کو پورا کرنا، ''بیلٹ اینڈ روڈ اقدام'' کی تعمیر میں چینی ادویات  کو فروغ دینا اور چینی ادویات کو   بین الاقوامی  سطح پر  فروغ دینا ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles