پاک چین تعاون پاکستان کی اسٹیل انڈسٹری کو اپ گریڈ کر ے گا، ماہرین
لاہور (گوادر پرو) چین پاکستان کی اسٹیل انڈسٹری کی اپ گریڈنگ کو فروغ دینے کے لیے اپنی ٹیکنالوجی اور آلات پاکستا ن منتقل کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چائنا فرسٹ میٹالرجیکل گروپ کمپنی لمیٹڈ کی پاکستا ن برانچ کے جنرل منیجر لی شینگ نے گوادر پرو کو ایک حالیہ انٹرویو میں کیا۔
لی نے مزید کہا چین کی جانب سے ٹیکنالوجی اور آلات کی منتقلی کے ساتھ پاکستان کی سٹیل کی صنعت زیادہ توجہ مرکوز اور زیادہ ماحول دوست ہو سکتی ہے، کیونکہ یہ موجودہ کم معیار کے معدنی وسائل کا بہتر استعمال کر سکتی ہے۔
پاکستان میں سٹیل کی صنعت کی پیداوار اس کی مقامی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔ اسٹیل شماریاتی کتاب 2020 اور ورلڈ اسٹیل ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی اسٹیل اور لوہے کی مقامی طلب اوسطاً 7.3 ملین ٹن سالانہ ہے، جب کہ اس کی سالانہ پیداوار صرف 3.8 ملین ٹن ہے۔
طلب اور رسد کے فرق کو کم کرنے کے لیے، پاکستان مختلف ممالک سے درآمدات کر رہا ہے، جس پر ضرورت سے زیادہ لاگت آ تی ہے۔ پاکستان کے معدنی وسائل کا ناقص معیار اسٹیل کی درآمدات پر انحصار کی ایک بڑی وجہ ہے۔ دریں اثنا، معدنی وسائل نسبتاً بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں مرکوز ہیں جہاں حالات نسبتاً پیچیدہ ہیں، جس کی وجہ سے معدنی وسائل سے فائدہ اٹھانا مشکل ہے۔
لی شینگ نے کہا پاکستان کی اسٹیل انڈسٹری نسبتاً پسماندہ ہے، ترقی کی مجموعی صلاحیت بہت زیادہ ہے۔ پ اسٹریم میں، اس کے مقمی معدنی وسائل بہت زیادہ ہیں اور کوئلے اور لوہے کے ذخائر بہت زیادہ ہیں۔ ڈاؤن اسٹریم میں، پاکستان کی رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی خدمات کی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، اور اسٹیل کی طلب بڑھ رہی ہے، جو اس صنعت کی ترقی کے لیے بہت سازگار ہے۔
لی کی تحقیق کے مطابق پاکستان میں ایک پہاڑی علاقہ ہے جو ملک کے 60 فیصد سے زیادہ حصے پر محیط ہے۔ تاریخی طور پر متواتر ارضیاتی سرگرمیوں نے معدنی وسائل کی ایک بڑی تعداد پیدا کی ہے، پاکستانی خام لوہے کو ملک بھر میں خاص طور پر پنجاب اور بلوچستان میں، تقریباً 950 ملین ٹن کے ثابت شدہ کان کنی کے ذخائر کے ساتھ ذخیرہ کیا جاتا ہے ۔
اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ اسٹیل کی صنعت پاکستان کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور قومی معیشت میں 5 فیصد حصہ ڈالتی ہے، پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز (پی اے ایل ایس پی) کے سیکرٹری جنرل واجد بخاری نے گوادر پرو کو بتایا کہ 20 سے زائد بڑے اسٹیل صنعتی یونٹ تنوع کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں،پاکستان کی بنیادی سطح پر اسٹیل مسابقت کو بہتر بنانا ضروری ہے۔
ایف ایف اسٹیل کے سینئر مشیر حسن د اود بٹ نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر نے پاکستان کی تعمیراتی منڈی کی مضبوط ترقی اور صنعتی ایڈجسٹمنٹ کو فروغ دیا ہے۔
حسن نے کہا صنعت کی ترقی سے اسٹیل مانگ میں اضافہ ہو گا جس کے لیے پاکستان کی اسٹیل انڈسٹری کو پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ چین کے ساتھ تعاون پاکستان کی اسٹیل انڈسٹری میں پسماندہ ٹیکنالوجی اور کم کارکردگی کے موجودہ مسائل کو حل کرے گا، جو دونوں ممالک کی تکمیلی ترقی کی سمت ہے۔