En

نسٹ کا  پاکستان میں زرعی پیداوار کو بڑھانے کے لیے چین کے ساتھ معاہدہ

By Staff Reporter | Gwadar Pro Mar 6, 2023

اسلام آباد  (گوادر پرو)  نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے چائنہ اسٹڈی سینٹر کے تعاون سے پاکستان میں زرعی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے چین میں متعلقہ فریقوں کے ساتھ تین  مفاہمتی یاداشت  پر دستخط کیے ہیں۔

نسٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان چین ایگریکلچر پراجیکٹ ایک اہم اقدام ہے اور یہ خطے کے دیگر ممالک کے لیے اس یقین کی تقلید اور تقویت کے لیے ایک ماڈل کے طور پر کام کرے گا کہ تعاون اور شراکت داری سب کے لیے اہم کامیابیوں اور فوائد کا باعث بن سکتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ چین کے  ویفانگ انجینئرنگ ووکیشنل کالج  شینڈونگ  ،   حکومت چنگ زو، شینڈونگ  اور چین کے  ویفانگ نیشنل ایگریکلچرل اوپن ڈویلپمنٹ کمپری ہینسو پائلٹ زون   شینڈونگ  کے ساتھ یہاں منعقدہ ایک تقریب میں زر عی  شعبے میں معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles