قرض دینے والے مالیاتی ادارے اور ممالک پاکستان کی مدد کے لیے آگے بڑھیں، چین
بیجنگ، 3 مارچ (گوادر پرو)ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کا بڑا حصہ مغربی ممالک کے زیر دست تجارتی قرض دہندگان اور کثیر جہتی مالیاتی اداروں کا ہے ۔ چین پاکستان کے معاشی اور سماجی استحکام کی کوششوں میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تمام فریقین سے مشترکہ کوششوں پر زور دیتا ہے،ان خیالات کا اظہار چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماو¿ ننگ نے جمعرات کو معمول کی پریس کانفرنس میں بلومبرگ کے ایک سوال کے جواب میں کیا۔
ماو¿ نے نشاندہی کی کہ ایک مخصوص ترقی یافتہ ملک کی بنیاد پرست مالیاتی پالیسیاں اور ان کے سنگین اثرات پاکستان اور بہت سے دوسرے ترقی پذیر ممالک کو درپیش مالی مشکلات کی بنیادی وجہ ہیں۔
چین اور پاکستان ہمہ وقت کے تزویراتی اور تعاون پر مبنی شراکت دار اور آہنی بھائی ہیں اور دونوں فریقوں ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوئے اور ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔
ماو¿ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ قریبی اقتصادی اور مالی تعاون کرتا رہا ہے اور اقتصادی استحکام کو برقرار رکھنے، زندگیوں کو بہتر بنانے اور خود ساختہ ترقی کے حصول کے لیے اس کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔