En

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے مقامی لوگوں کے لیے 2,600 سے زیادہ ملازمتیں پیدا کیں، واپڈا

By Staff Reporter | Gwadar Pro Feb 27, 2023

کوہستان  (گوادر پرو) واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی  (واپڈا)  نے ہفتہ کو بتایا کہ خیبر پختونخواہ(کے پی) کے اپر کوہستان ضلع میں زیر تعمیر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (DHPP) نے مقامی کمیونٹی کے لیے کم از کم 2,664 ملازمتیں پیدا کی ہیں۔

واپڈا کے مطابق ڈی ایچ پی پی آنے والے دنوں میں مقامی علاقے سے مزید لوگوں کو جگہ دے گا   جو کہ ملک کے پسماندہ علاقوں میں سے ایک ہے۔ فی الحال، تعمیر کے عروج کے دوران 3,700 سے زیادہ لوگوں (2,664 مقامی افراد سمیت) کو ملازمتیں دی گئی ہیں، ملازمتوں کی تعداد کو بڑھا کر 8,000 کر دیا جائے گا جس میں اکثریت مقامی علاقوں سے ہوگی۔

فی الحال 2026   تک قلت پر قابو پانے کیلئے     10 پروجیکٹ سائٹس پر کام جاری ہے۔ زیر تعمیر مقامات میں ڈائیورژن ٹنل (دریائے سندھ کے پانی کو حال ہی میں ایک سرنگ کی طرف موڑ دیا گیا ہے جبکہ ایک زیر تعمیر ہے) زیر زمین پاور ہاؤس، ایک فلشنگ اور ٹریفک ٹنل، دائیں کنارے تک رسائی کی سڑکیں، 132  کے وی  ٹرانسمیشن لائن، واپڈا کالونی، اور دفاتر شامل ہیں۔

چائنا گیزوبا گروپ کمپنی (CGGC) ڈی ایچ پی پی  پر 2017 سے مین ورکس کنٹریکٹر کے طور پر کام کر رہی ہے، جو کہ ملک میں سرفہرست سبز اور کم لاگت والے توانائی کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ تکمیل پر داسو پاکستان میں سب سے زیادہ سالانہ توانائی پیدا کرنے والا منصوبہ بن جائے گا۔ واپڈا منصوبے کے علاقے میں آبادکاری، ماحولیاتی انتظام اور سماجی ترقی سے متعلق اسکیموں پر فنڈز خرچ کر رہا ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles