En

چین اور پاکستان کے درمیان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کا آغاز

By Staff Reporter | Gwadar Pro Feb 20, 2023

بیجنگ (چائنا اکنامک نیٹ) بیجنگ میں ''انٹرنیٹ+''انٹرنیشنل ایجوکیشن  اینڈ انڈسٹری ایجوکیشن انٹیگریشن پر چین-پاکستان سیمینار  کا انعقاد کیا گیا  جس  میں چین پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس انیشیٹو  کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
  
  چائنا ایجوکیشن ایسوسی ایشن فار انٹرنیشنل ایکسچینج اور  تانگ  انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ اور بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے  کی میزبانی میں  23ویں چائنا سالانہ کانفرنس اور ایکسپو برائے بین الاقوامی تعلیم   سیمینار  کا  انعقاد کیا گیا جس سے   چین میں پاکستان کے سفیر   معین الحق نے خطاب  کیا۔
 
 سفیر نے کہا چینی کاروباری اداروں کی ایک بڑی تعداد اس طرح کے منصوبوں پر پاکستان میں کام کر رہی ہے۔ انہیں ہنر مند لیبر فورس کی ضرورت ہے،حال ہی میں  مجھے چین کے شہر شینزین میں کچھ بڑے ناموں کا دورہ کرنے کا موقع ملا اور میں ان کی اختراع سے متاثر ہوا۔ سخت محنت، اور لوگوں کی تربیت پر توجہ دیں دے رہے ہیں۔ چین  اے آئی، کمپیوٹنگ،  آئی او ٹی، اور  بگ  ڈیٹا میں عالمی رہنماؤں میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے۔ ہم پاکستان میں چین کی کامیابیوں کی تقلید کرنا چاہیں گے۔ 
 
 
معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں تقریباً دس فیصد نوجوان بے روزگار ہیں اور ان کے پاس پیشہ ورانہ، تکنیکی اور تجارتی مہارت نہیں ہے۔ دریں اثنا سی پیک  کی پیشرفت کے ساتھ، ہنر مند لیبر فورس کی طلب روز بروز بڑھتی  جا رہی ہے۔
 
 تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ کے صدر لی  جنسونگ   کہا کہ  اسی پس منظر میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا،جدید بین الاقوامی تعلیمی پلیٹ فارمز اور ڈیجیٹل نصاب کے وسائل پر چینی کالجوں کی سرمایہ کاری سے مقامی پاکستانی اساتذہ کو تربیت دینے میں مدد ملی ہے اور پاکستان کے غریب ترین طلباء کو سیکھنے اور زندگی کو بدلنے والے مواقع تک رسائی کے لیے بڑی تعداد میں وظائف اور رہنے کے الاؤنس فراہم کیے ہیں۔
 
اسی جذبے کے تحت چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس چین کے 210 ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (TVET) کے شعبہ جات کو پاکستان میں متعارف کرانے، 36  ہٹی وی ای ٹی  ایکسی لینس سینٹرز کے قیام، بین الاقوامی کورسز کی فراہمی   اور اس کے درج ذیل کام میں چین میں مزید تعلیم حاصل کرنے اور ملازمتوں کے مواقع میں سہولت فراہم کرے گا۔
 
 چائنا-پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل   عمار محمد  نے کہا کہ یہ اتحاد اگست 2022 سے تیاری کے مراحل میں ہے، اس نے 500 سے زیادہ دو طرفہٹی وی ای ٹی  کالجوں، یونیورسٹیوں اور کاروباری اداروں کی حمایت حاصل کی ہے۔
۔
 
 انہوں نے مزید کہا ہم چین اور پاکستان کے لیے صنعتی اور تعلیمی معلومات کے تبادلے، کامیابی کی کہانیاں شیئر کرنے، اور مختلف پروگراموں میں مل کر کام کرنے کے لیے  ایک دو طرفہ پلیٹ فارم بنانا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنایا جا سکے، روزگار کو فروغ دیا جا سکے، خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر  اور پاکستان کی برآمدات کو بڑھا نے میں مدد کی جا سکے۔ 
 
اس موقع پر دوطرفہ تعلیمی اور صنعتی تعاون کے  20 سے زائد منصوبوں کے   معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles