En

سی پیک ونڈ پاور پراجیکٹس نے پاکستان میں توانائی کا منظرنامہ بدل دیا۔

By Staff Reporter | Gwadar Pro Feb 8, 2023

  جھمپیر (چائنہ اکنامک نیٹ) سندھ کے شہر جھمپیر کے وسیع ریگستان میں سیکڑوں ونڈ ٹربائنیں دن رات چل رہی ہیں جو نیشنل گرڈ کو مستحکم اور سبز توانائی فراہم کررہی ہیں۔
پاور چائنہ ایچ ڈی ای سی انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ پاکستان کے او اینڈ ایم منیجر پیرزادہ زین العابدینشدید گرمی میں کالوسس کا معائنہ کررہے ہیں۔ انہوں نے چائنا اکنامک نیٹ کے رپورٹر کو بتایا کہ ان کی کمپنی کے جھمپیر میں 12 منصوبوں سے اب تک 1888.29 گیگا واٹ بجلی پیدا ہوئی ہے۔
 انہوں نے کہاکہ مقامی افراد کو یہاں سیکھنے اور کام کرنے کے مواقع بھی ملتے ہیں۔ زیادہ تر انجینئرز، منیجرز، اور مزدورں کا تعلق قریبی علاقوں سے ہے۔ مجھے خود بھی ایک نوکری کی پیشکش ہوئی جس میں اچھی تںخواہ ہے اور اس میں میرے خاندان اور دوستوں کو فخر ہے۔ 
 چونکہ پاکستانی حکومت کے ایجنڈے میں ہوا سمیت قابل تجدید توانائی زیادہ ہورہی ہے، چینی پاور کمپنیاں پاکستان کی ہوا کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے اورتوانائی کے ڈھانچے میں تبدیلی کی کوششوں کا اہم حصہ بن چکی ہیں۔ 
سینکڑوں میل دور گھارو میں واقع، ہائیڈرو چائنہ داؤد پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف فنانشل آفیسر اور سی پیکمنصوبوں میں شاندار پاکستانی عملے کا 2022 کا ایوارڈ حاصل کرنے والے محمد سلیم منشی یہ دیکھ کر خوش ہیں کہ 49.5 میگاواٹ داؤد ونڈ پاور منصوبےکی وجہ سے قریبی گاؤں میں ایک بند اسکول جس میں تقریباً 600 خاندان رہتے ہیں دوبارہ کھول دیا گیا ہے جہاں بچوں کو تعلیم دی جارہی ہے۔ 
ہمیں یہ جان کر حیرت ہوئی کہ ویران اسکول کو پولٹری اسٹوریج ہاؤس کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ گاؤں والوں کو اس بات پر قائل کرنے کے لیے کہ ہم اسکول کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کرسکتے ہیں اور ہمارا پراجیکٹ ان کی زندگیوں کو بدل سکتا ہے۔ اس مقصد کے لئے ہم نے اپنے پروجیکٹ 30 دیہاتیوں کو بطور محافظ ملازمت فراہم کی۔ 
انہوں نے چائنہ اکنامک نیٹ ورک کے رپورٹر کو بتایا کہ علاقے میں ہوا کی رفتار 7 میٹر فی سیکنڈ تک ہے۔ اگر مناسب طریقے سے تیار کیا جائے تو یہ ملک کی بجلی کی طلب کا 5%-10% پورا کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طلب ہے اور زیادہ رقم ونڈ پاور شعبے کی طرف منتقل کئے جارہے ہیں۔
 حکومت کی طرف سے بڑھتے ہوئے قابل تجدید توانائی کے مکس مینڈیٹ اور ونڈ انرجی ٹیکنالوجی میں بہتری کے ساتھ، یہ ابھرتا ہوا شعبہ نہ صرف سرمایہ کاری بلکہ ہنر کو بھی اکٹھا کر رہا ہے۔
چھمپیر میں 100 میگا واٹ ونڈ فارم کے ڈائریکٹر فنانس اور سی پیک منصوبوں میں شاندار پاکستانی عملے کے لیے 2022 کا ایوارڈ حاصل کرنے والے محمد وقاص کا کہنا ہے کہ انھوں نے اب تک کی سب سے قابل قدر چیز ونڈ پاور کو اپنے کیریئر کے طور پر منتخب کرنا تھا جبکہ اس کے پاس کمپیوٹر پروگرامنگ، تدریس، اور اکاؤنٹنٹ میں سرٹیفکیٹ بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سب سے زیادہ امید افزا شعبوں میں سے ایک کی جدید ترین ٹیکنالوجیز سیکھ سکتا ہوں۔ چینی بھائی جدید طریقہ کار کو پاکستان میں منتقل کررہے ہیں وبا سے قبل میں ہر سال چین جاتا تھا تاکہ بجلی سے متعلق ٹیکنالوجیز اور کاروباری معلومات کے بارے میں معلومات حاصل کروں۔
انہوں نے رپورٹر کو بتایا کہ صرف ہوا کی طاقت پر انحصار کرتے ہوئے پاکستان ملک میں درکار بجلی سے دوگنا بجلی پیدا کرسکتا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ، منصوبے کی ترقی، تعمیر اور آپریشن کی لاگت کم ہو رہی ہے، جس سے بالآخر بجلی کے نرخوں میں کمی آئے گی، جو کہ اعلیٰ اقتصادی سرگرمیوں سے منسلک ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles