En

چینی کمپنیاں پاکستان کی موبائل ڈیوائسز کی درآمدات کو کم کرنے میں مدد گار

By Staff Reporter | Gwadar Pro Feb 4, 2023

اسلام آباد (گوادر پرو) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 2022   پاکستان میں دس  سرفہرست کمپنیوں میں سے  ابتدائی چار پوزیشن پر   چینی کمپنیاں قابض تھیں۔ چینی کمپنیوں نے 2022 میں پاکستان میں مقامی طور پر تیار کیے گئے 21.94 ملین فونز کا ایک بڑا حصہ اسمبل / تیار کیا ہے۔

آئیٹل موبائل پاکستان 2022(Itel Mobile Pakistan )میں مسلسل دوسرے سال 3.03 ملین یونٹس کے ساتھ ملک کا  سر فہرست  موبائل فون بنانے والا ادارہ رہا۔

2022 میں  کمپنی نے مقامی طور پر 3.03 ملین سیٹ اسمبل/ تیار کیے جبکہ اسی چینی کمپنی نے 2021 میں 4.40 ملین یونٹ اسمبل/ تیار کیے تھے۔ 2020 میں  فرم 0.34 ملین موبائل سیٹ کے ساتھ ٹاپ ٹین مینوفیکچررز کی فہرست میں 9 ویں نمبر پر تھی۔ تاہم  2021 میں یہ مقامی مینوفیکچررز کی فہرست میں سرفہرست رہا اور 2022 میں اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔

پی ٹی اے کے اعدادوشمار کے مطابقکیو اے زیڈ  چین کی ویگو  ٹیل(TEL VGO )نے 2022 میں 2.40 ملین موبائل فون سیٹس کے ساتھ دس موبائل مینوفیکچررز کی فہرست میں اپنی دوسری پوزیشن برقرار رکھی ہے۔  اس نے 2021 میں 3.17 ملین موبائل فون سیٹ اسمبل / تیار کیے تھے جبکہ 2020 میں کمپنی 1.63 ملین سیٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

2022 میں  چین کی  ویوو ایک اور چینی کمپنی ان فینکسکو تیسرے سے چوتھی پوزیشن پر دھکیلتے ہوئے تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی۔ 2022 میں ویوونے 1.72 ملین سے زیادہ موبائل فونز اسمبل/مینوفیکچر کیے ہیں جبکہ  ان فینکس   172 ملین کے ساتھ کھڑ ی ہے (فرق کا مارجن بہت کم ہے تاہم، ویوو تیسرے نمبر پر ہے)۔ 2021 میں ان فینکس    3.00 ملین فون سیٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھا جبکہ  ویوو نے 2.76 ملین فونز اسمبل/مینوفیکچر کیے تھے۔

چین کی ٹیکنو موبائل کمپنی 2021 میں 5ویں پوزیشن سے 2022 میں 8ویں پوزیشن پر آ گئی ہے۔

چینی سمارٹ فون کمپنی  اوپو     2022 کے دوران 1.34 ملین موبائل فونز کی اسمبلنگ/ مینوفیکچرنگ کے ذریعے پاکستان میں چھٹی  سب سے بڑی  موبائل فون بنانے والی کمپنی کے طور پر ابھری ہے۔ اسی طرح، فن لینڈ کا نوکیا اور جنوبی کوریا کا سام سنگ 2022 میں ٹاپ ٹین موبائل فون مینوفیکچررز کی فہرست میں 5ویں اور 7ویں نمبر پر ہے۔ نوکیا اور سام سنگ نے بالترتیب 1.46 ملین اور 1.19 ملین فون سیٹ اسمبل/ تیار کئے۔  اوپو، نوکیا، اور  سام سنگ 2021 میں ٹاپ ٹین فون مینوفیکچررز کی فہرست میں شامل نہیں تھے۔

پی ٹی اے کے مطابق  پاکستان میں کم از کم 21.94 ملین فون سیٹ اسمبل / تیار کیے گئے جبکہ 1.53 ملین موبائل فون  کمرشل طور پر ملک میں درآمد کیے گئے۔ 2021 میں مقامی طور پر اسمبل/تیار کردہ فون سیٹس کی تعداد 24.66 ملین تھی جبکہ ملک نے تجارتی طور پر 10.26 ملین سیٹ درآمد کیے تھے۔ بڑھتی ہوئی مقامی مینوفیکچرنگ کی وجہ سے  کمرشل  طور پر درآمدی سیٹس کی تعداد میں بہت زیادہ کمی آئی ہے یعنی 2020 میں  پاکستان نے 24.51 ملین فون سیٹ درآمد کیے جو 2022 میں کم ہو  کر محض 1.53 ملین رہ گئے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles