En

چین کی جانب سے پشاور مسجد میں ہونےوالے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

By Staff Reporter | Gwadar Pro Feb 2, 2023

بیجنگ (چائنا اکنامک نیٹ) چین نے پیر کو پاکستان کے شہر پشاور میں ایک مسجد میں ہونے والےش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جس میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے ۔
 
ہمیں اس واقعے پر بہت افسوس اور اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماو ننگ نے منگل کو ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہی۔
 
 ماو  نے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور ہم دہشت گردی سے لڑنے، قومی استحکام کے دفاع اور لوگوں کی جانوں اور تحفظ کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھرپر حمایت کرتے ہیں ۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ ہم متاثرین کے لیے گہرے دکھ اور زخمیوں اور ان خاندانوں کے ساتھ اپنی دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔
 
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان نے اس دھماکے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیاہے ۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles