En

پاک چین مشترکہ منصوبے، چین کی نئی توانائی گاڑی کے معیار کے تجربہ کا اشتراک

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jan 16, 2023

اسلام آباد  (گوادر پرو)  پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری صنعتی اور تکنیکی ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ سال میں پاکستانی حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ بحیثیت قوم پاکستان ٹیکنالوجی سیکھ رہا ہے اور اس کے پاس دوسرے ممالک کے ساتھ ترقی کرنے کے مساوی مواقع ہیں۔

 ان  خیالات کا اظہار پاک چائنا ہوازی گرین انرجی (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور الفلاح ای وی موٹرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سی ای او   خالد محمود نے ہفتے کے روز '' چین میں نئی توانائی گاڑی  کے معیار میں اضافہ اور اس کا اطلاق'' کے عنوان سے ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا ایک منفرد جغرافیائی محل وقوع ہے جو چین  سے مشرق وسطیٰ، وسطی ایشیائی ریاستوں، افریقہ اور دنیا کے دیگر حصوں سے منسلکہے۔ پاکستان کی افرادی قوت بین الاقوامی منڈیوں میں انتہائی مسابقتی ہے، اور موسم 24/7 کام کرنے کے لیے موزوں ہے۔

ہوازی ریسرچ سینٹر کے صدر   نی جیانہوا نے اس موقع پر چین میں نیو انرجی وہیکل کے معیار   اور ان پر عمل درآمد کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے چین کی  نیو انرجی وہیکل کی صنعت کی ترقی کی تاریخ، چینی آٹو انڈسٹری کے ترقیاتی اہداف اور تکنیکی سمتوں کا تعارف کرایا اور  خالص الیکٹرک گاڑیاں، ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیاں اور ہائیڈروجن گاڑیوں سمیت   نیو انرجی وہیکل    کے متعلقہ معیارات سے آگاہ کیا۔

نی نے وضاحت کی کہ مستقبل میں  چین اپنے پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ آٹوموٹیو سیکٹر، خاص طور پر  نیو انرجی وہیکل  کے شعبے میں چینی معیارات اور تجربات کا اشتراک کرے گا۔ مزید برآں  پاکستان میں دستیاب تمام ہوازی   نیو  انرجی پروڈکٹس چین چائنیزنیو انرجی وہیکل کے معیارات کے مطابق ہیں، سخت ٹیسٹ پاس کر چکے ہیں، اور حکومت کی طرف سے منظور شدہ ہیں۔ 

 نی نے مزید کہا ہوا زی پاکستان کے ساتھ تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ یہ تعاون صرف نیو انرجی وہیکل کی مارکیٹنگ تک ہی محدود نہیں ہے، بلکہ ٹیکنالوجی کی ترقی اور معیارات کے فروغ تک بھی ہے۔

ہوازی پاکستان کی چیئرمین   جیانگ لی جن، ای وی اکیڈمی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے شریک بانی اور ڈائریکٹر   سعد الہی اور 20 سے زائد متعلقہ پریکٹیشنرز نے شرکت کی۔ سوال و جواب کے سیشن کے دوران بیٹری کے دوبارہ استعمال کو کیسے حل کیا جائے اور کیا چین کے توانائی کے نئے معیارات بین الاقوامی معیارات سے مماثل ہیں اس مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چائنا جیانگ سو ہوازی آٹوموبائل، ایک مقامی کار ساز ادارہ اور چین میں خود مختار کار برانڈ،  نیو انرجی وہیکل اور ایندھن والی گاڑیوں کی قومی دوہری درجہ بندی کے لیے اہل ہے۔ اس نے نئی توانائی برقی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ سیریز کی مصنوعات پر بھی توجہ مرکوز کی ہے۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles