En

سی جی جی سی کا    نیلم جہلم  ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے بحالی   کاموں پر مسلسل کام  جاری

By Staff Reporter | Gwadar Pro Jan 2, 2023

اسلام آباد (گوادر پرو)  چائنا گیزوبا گروپ کمپنی (سی جی جی سی) نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ  (این جے ایچ پی) کی ٹیل ریس ٹنل  میں دن رات بحالی  کا   کام کر رہی ہے۔  این جے ایچ پی سے بجلی کی پیداوار کو   جولائی 2022 میں پروجیکٹ کے ٹنلنگ سسٹم سے باہر  تقریبا 68 کلومیٹر   دور  ٹیل ریس ٹنل کے ایک مقام پر بلاک ہونے کی وجہ سے معطل کرنا پڑا۔
 
چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ر) نے جمعہ کو نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا اور پراجیکٹ کی ٹیل ریس ٹنل میں بحالی کے کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر نیلم جہلم ہائیڈرو پاور کمپنی (NJHC) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور سی جی جی سی کے نمائندے اور کنسلٹنٹس بھی موجود تھے۔

واپڈا نے وفاقی حکومت سے منظوری لینے کے بعد اگست 2022 میں بحالی ٹھیکہ  سی جی جی سیکو دیا تھا  اس کے بعد سے اس جگہ پر دن رات تدارک کا کام جاری ہے۔

ٹیل ریس ٹنل کے مقام پر تعمیراتی کام کا مشاہدہ کرتے ہوئے چیئرمین نے پراجیکٹ انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ شیڈول کے مطابق مرمتی کاموں کو مکمل کریں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ اصلاحی کاموں کو انجام دینے کے لیے ماہرین کے بین الاقوامی پینل کی سفارشات پر بھی عمل کیا جائے۔ قبل ازیں ایک بریفنگ میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر    این جے ایچ سی نے چیئرمین کو بحالی  کے  کاموں پر اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

969 میگاواٹ کے این جے ایچ پی نے اپریل 2018 میں بجلی کی پیداوار شروع کی۔ جولائی 2022 میں بجلی کی پیداوار معطل ہونے سے پہلے  اس منصوبے نے نیشنل گرڈ کو 18 بلین یونٹ سے زیادہ بجلی فراہم کی ۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles