En

چین پاکستان کی قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرے گا، نونگ رونگ

By Staff Reporter | Gwadar Pro Dec 25, 2022

سلام آباد  (گوادر پرو)  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیشن اتھارٹی (نیپرا) نے  پیشہ وارانہ  ہیلتھ، حفاظت اور ماحولیات (HSE) میں نیپرا کے لائسنس یافتہ افراد کی شاندار کامیابیوں اور اسلام آباد میں دوسری سالانہایچ ایس ای  ایوارڈ تقریب کا  انعقاد کیا۔

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے تقریب کی صدارت کی جبکہ پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر نونگ رونگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

سفیر نونگ رونگ نے نیپرا کی جانب سے ایک شاندار تقریب کے انعقاد اور چینی حکومت کی طرف سے پاکستان میں شروع کیے گئے  سی پیک  کے توانائی کے مختلف منصوبوں پر روشنی ڈالنے کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے پاور سیکٹر کی مدد کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔   رونگ نے مزید کہا کہ چینی حکومت بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کرے گی، خاص طور پر قابل تجدید توانائی میں۔

چیئرمین نیپرا نے ریمارکس دیئے کہ ایچ ایس ای کے مسائل ان کی ترجیحات میں سرفہرست ہیں لہذا ہر لائسنس یافتہ اس شعبے میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ نیپرا اپنی  پی ڈبلیو ایس  ڈرائیو کے ذریعے حفاظتی پروٹوکول تیار کر کے اور آگاہی سیشنز کا انعقاد کر کے زبردست پیش رفت کر رہا ہے جس کے نتیجے میں حادثات اور کرنٹ لگنے میں کمی واقع ہوئی ہے۔

سفیر نونگ رونگ اور چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اداروں کو ایوارڈز  دیئے۔ یو سی ایچ  اور  یو سی ایچ ٹوپاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کے طور پر تسلیم کیا گیا اور اسے گولڈ ایوارڈ دیا گیا، اس کے بعد فاؤنڈیشن پاور کمپنی (ڈہرکی) لمیٹڈ نے سلور جبکہ کانسی کا ایوارڈ کراچی نیوکلیئر پاور جنریٹنگ اسٹیشنز   ایم / چشمہ نیوکلیئر پاور جنریٹنگ سٹیشنز  اور نشاط پاور لمیٹڈ  کے اشتراک سے حاصل کیا گیا ۔ اسی طرح نیپرا نے پاور کمپنیوں کے اٹھارہ افراد کو بھی فیلڈ میں ان کی شاندار حفاظتی کارکردگی پر تسلیم کیا۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles