En

ایم جی پاکستان کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے 15.25 ملین   روپے کا عطیہ

By Staff Reporter | Gwadar Pro Dec 24, 2022

لاہور  (گوادر پرو)   ایم جی موٹرز پاکستان نے اپنے شیئر ہولڈرز ایس اے آئی سی  انٹرنیشنل اور پاکستان کے جے ڈبلیو  گروپ کے تعاون سے پاکستان الخدمت فاؤنڈیشن کے ذریعے   492,000  آر ایم بی (تقریباً 15.25 ملین) کا ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ فراہم کیا،   الخدمت فاؤنڈیشن  سامان اور طبی امداد کی سروسز کی  فراہمی  اور تقسیم کے لیے ذمہ دار ہے۔ صوبہ سندھ میں متاثرہ افراد تک سامان پہنچانے کی تقریب جمعہ کو منعقد کی گئی۔
 رواں  سال جون کے وسط سے اگست کے آخر تک مون سون   بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے 10 لاکھ مکانات کو تباہ کر دیا، 33 ملین لوگوں کے روزگار کو مختلف  سطح  تک متاثر کیا، اور اس کے نتیجے میں ہونے والے معاشی نقصان  کا تخمینہ 50 بلین امریکی ڈالر کا   لگایا گیا۔ موٹر انڈسٹری سمیت پاکستان اور چین میں تما شعبہ ہائے  زندگی   سے تعلق رکھنے والے افراد نے رقم اور سامان عطیہ کرنے کے لیے یکے بعد دیگرے اقدامات کیے ہیں۔

  • comments
  • give_like
  • collection
Edit
More Articles